Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ 19 جولائی کو ساڑھے بارہ بجے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں…

Read More

برٹش کولمبیا: (ویب ڈیسک) دہائیوں برس قبل بھارتی طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کے الزام میں بری ہونے والے خالصتان تحریک کے کارکن ریودمن سنگھ کو کینیڈا میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر برٹش کولمبیا میں نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر ایک دکاندار کو قتل کردیا جس کی شناخت ریودمن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ فیس بک پر ان کے بیٹے نے لکھا کہ میرے والد جنھیں ہمیشہ بھارتی طیارے کو بم دھماکے کا ملزم کہا جاتا رہا کو آج قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا…

Read More

سری نگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی اڈے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں بھارتی فوج کے کیمپ کے اندر ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم شبہ ہے کہ فائرنگ کا واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے یا حادثاتی طور پر رونما ہوا۔ ابھی حقائق کا پتہ لگایا جا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں نشے سے منع کرنے پر بیوی اور سالے کو قتل کرنے والے ملزم کو انویسٹی گیشن پولیس داتا دربار نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے مطابق ملزم سفیان نے نشے سے منع کرنے پر بیوی زینت اور سالے طالب کو قتل کیا تھا، ملزم قتل کی ہولناک واردات کے بعد گوجرانوالہ جا کر بہن کے گھر چھپ گیا تھا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈ اتھلیکٹس چیپمپئن شپ میں شرکت کے لیے اولمپئن اتھلیٹ ارشد ندیم امریکہ چلے گئے۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ آج سے امریکہ کے شہراوریگن میں شروع ہورہی ہے جو 24 جولائی تک جاری رہے گی، اولمپکس میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں چھ ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم اکیس جولائی کو کوالیفائنگ مقابلےمیں شریک ہوں گے۔ کہنی کی انجری میں مبتلا ارشد ندیم کا موقف ہے کہ وہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں،…

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکا کے عبوری صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکا کے عبوری صدرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب تک بطور صدر فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل ملک سے فرار ہوکر مالدیپ اورپھرسنگاپورپہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صدر کے استعفے کی خبرسن کر ہزاروں مظاہرین نے جشن منایا۔ سری لنکا میں گزشتہ کئی روز سے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کی پروازوں کے لئےفضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لیے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول طیاروں میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ اسرائیل سے آنے اور جانے والی چند فلائٹس کا سعودی عرب کی فضائی حدود سے نہ گزرنا پروازوں…

Read More

بگوٹا: (ویب ڈیسک) لاطینی امریکا کے ملک کولمبیا میں لینڈسلائیڈنگ سے ایک بچہ ہلاک جبکہ 3 ملبے تلے دب گئے۔ کولمبیا میں ایک سکول پر لینڈسلائیڈنگ کے سبب مٹی کا تودہ آ گرا جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ 3 ملبے تلے دب گئے جن کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تودہ گرنےکا واقعہ کولمبیا کے علاقے ٹیپارٹو میں پیش آیا، حادثے کے وقت 22 بچے اور اساتذہ سکول میں موجود تھے جن میں سے اٹھارہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور کشیدہ حالات سے پریشانی نہیں ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے کشیدہ حالات سے پریشانی نہیں ہے۔ یہاں آنے سے قبل ایسا کچھ ہمارے ذہن میں نہیں تھا۔ جب یہاں پہنچے تو اس کے بعد حالات میں زیادہ تبدیل ہوئے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ نے بہترین انتظامات کیے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کرکٹ کھیلنے میں رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ماہرہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا۔ ماہرہ خان کی 2007 میں علی عسکری سے شادی ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم یہ شادی چند سالوں کا سفر طے کرنے کے بعد ختم ہوگئی۔ اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز میں قدم رکھا اور بےحد کم وقت میں شہرت حاصل کی، حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں سابق شوہر کے حوالے سےانکشاف کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سابق…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) نیٹ فلکس دنیا کامشہور ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جس کو پاکستان میں بھی بےحد مقبولیت حاصل ہے۔ دنیا بھر میں نیٹ فلکس کی بے مثال ہارر ویب سیریز ’اسٹرینجر تھنگز ‘کے خوب چرچے ہیں جو کہ پاکستان میں بھی بےحد پسند کی جا رہی ہے۔ تاہم ان دنوں پاکستان میں نیٹ فلکس کی کونسی سیریز سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔ اسٹرینجر تھنگز: اسٹرینجر تھنگز کے تمام سیزنز نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کی لیکن اسٹرینجر تھنگز کا چوتھا سیزن پاکستان میں نیٹ فلکس پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکارہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں میڈم کے بجائے ’سر‘ کہا جاتا تھا۔ فلم کے مختصر ٹیزر میں 1971 کا دور دکھایا گیا ہے جس میں اندرا گاندھی کیلئے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کا فون آتا ہے جس میں ان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی صدر رچرڈ نکسن انہیں ’سر‘ کے بجائے ’میڈم ‘کہہ کر مخاطب کر سکتے ہیں۔ کنگنا بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندرا گاندھی کے…

Read More

منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن کے میئر نے سرکاری ملازم کو عوامی امور کی انجام دہی میں مسکرانے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ عمل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ صوبہ کیوزون میں میولانے بلدیہ عظمیٰ کے میئر آرس ایل ایگوائرے نے سرکاری ملازم کا معیار بلند کرنے کے لیے ’مسکراہٹ پالیسی‘ جاری کی ہے۔ اس پالیسی کا ایک ہی سادہ مقصد یہ ہے کہ ’سائیلین کو دوستانہ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جائے۔‘ تاہم میئر نے یہ بھی کہا ہے کہ عوامی خدمت کرنے والے تمام سرکاری اداروں، متعلقہ دفاتر اور شعبہ جات سے…

Read More