برٹش کولمبیا: (ویب ڈیسک) دہائیوں برس قبل بھارتی طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کے الزام میں بری ہونے والے خالصتان تحریک کے کارکن ریودمن سنگھ کو کینیڈا میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر برٹش کولمبیا میں نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر ایک دکاندار کو قتل کردیا جس کی شناخت ریودمن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ فیس بک پر ان کے بیٹے نے لکھا کہ میرے والد جنھیں ہمیشہ بھارتی طیارے کو بم دھماکے کا ملزم کہا جاتا رہا کو آج قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا، ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد اور ایک دوسری گاڑی کی تلاش کر رہی ہے جو کہ شاید فرار ہونے کے لیے استعمال کی گئی۔
خیال رہے کہ 23 جون 1985 میں آئرلینڈ کے ساحل پر ایئر انڈیا طیارے میں بم دھماکے سے 331 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ یہ دھماکا علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے گولڈن ٹیمپل کے واقعے کے انتقام میں کیا۔
بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے، دھماکا خیز مواد خریدنے اور مرکزی کردار ادا کرنے پر مقتول ریودمن سنگھ کو ساتھی عجائب سنگھ باگری کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
20 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے انصاف کے متلاشی ریودمن سنگھ کو 2005 میں عدم ثبوت کی بناء پر رہا کردیا گیا تھا۔ اس کیس میں صرف ایک شخص کو سزا سنائی گئی تھی وہ بھی عدالت میں غلط بیانی کرنے پر۔
رپودمن سنگھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک وقت میں سکھ علیحدگی پسند ’خالصتان تحریک‘ کے حامی اور سرگرم کارکن تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

