Author: admin

وارسا: (ویب ڈیسک) پولینڈ میں نازیوں کے کنسنٹریشن کیمپ کے باہر دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں ہیں جن میں کم از کم 8 ہزار افراد کی 19 ٹن راکھ موجود ہے۔ یہ اندازہ باقیات کے وزن پر مبنی ہے جس کے حساب سے تقریباً ایک جسم کی راکھ دو کلو گرام کے برابر ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ متاثرین کو قتل کر کے دفن کیا گیا لیکن بعد میں نازی پارٹی کے ممبران نے ان ہلاکتوں کو چھپانے کے لیے لاشیں کھود کر نکالیں اور جلادیں۔ جس جگہ پر قبریں کھودی گئیں وہاں اب ایک قطبہ لگا ہے جس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں فائنل ہوگئیں، چیف سیکرٹری کے زیر صدارت اجلاس میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کامران علی افضل نے وارننگ کی دی کہ لاقانونیت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ضمنی انتخابات…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی جوش و خروش ن لیگ کی فتح کی نوید ہے، 17 جولائی کو تصدیق کی مہر ثبت ہوگی، مخالفین کو میدان سے بھگا کر دم لیں گے، لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو مایوس لوٹنا پڑے گا۔ پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب کو لندن سے نواز شریف کا سلام، ملک اسد کھرکھر شیروں میں آگیا ہے اب شیر بن کر دکھائے گا، شیروں کو شیروں کے ساتھ ہونا چاہیے گیدڑوں کے…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران لڑکی نے معمولی وجہ پر لڑکے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی اور لڑکے میں جھگڑے کی دلچسپ ویڈیو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک لڑکی کو لڑکے کی درگت بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میٹرو ٹرین کے ایک مسافر نے بنائی، جس میں سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک ٹی شرٹ کی قیمت کو لیکر بحث ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ لڑکی نے شرٹ کی قیمت 1000 روپے بتائی…

Read More

ہانک کانگ: (ویب ڈیسک) عالمی تپش اور موسمیاتی شدت نے دنیا کے ہرخطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور معمول سے زیادہ گرمیاں عام ہوتی جارہی ہیں۔ تاہم اب ایک ہلکی پھلکی ایجاد نہ صرف آپ کو اس ہوش ربا گرمی سے نجات دلاتی ہے بلکہ آن ہوتے ہی صرف تین منٹ میں اطراف کا درجہ حرارت 33 درجے فیرن ہائٹ تک کم کرسکتی ہے۔ یہ ایک طرح کی صدری یا سینے پرپہنے جانے والی جیکٹ نما شے ہے جسے یو ایس بی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں برف اور پانی…

Read More

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) فیس بک نے صارفین کی کم ہوتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوتے ہوئے ملٹی پل یوزر فیچر متعارف کرادیا ہے جسکی بدولت ایک اکاؤنٹ سے مزید 4پروفائل بنائے جاسکیں گے۔ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق میٹا کی طرف سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کے صارفین میں میں ہو نے والی کمی کے پیش نظر نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ فیس بک کے اس نئے فیچر کےذریعے ایک ہی تعارف سے 4 دیگر پروفائل بنانے کی اجازت ہوگی جو مرکزی آئی ڈی سےجڑے ہونگے،مین آئی ڈی یا لنکڈ پروفائل سے ہونے والی خلاف ضابطہ کسی…

Read More

پیرس: (ویب ڈیسک) یورپی اسپیس ایجنسی نے یوکرین میں جاری جنگ کے پیشِ نظر روس کے ساتھ ایگزو مارس مشن میں تعاون باقاعدہ طور پر ختم کردیا۔ مریخ کے لیے یہ روبوٹک مشن ستمبر میں روس کے کوسموڈروم سے بھیجا جانا تھا لیکن یورپی خلائی ایجنسی سے مارچ کے شروع میں روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں لانچ کو معطل کردیا تھا۔ منگل کے روز خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جوزف ایسکباکر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ایگزو مارس مشن میں تعاون میں معطلی مستقل ہوگی۔ اس مشن میں روس کا کردار یورپی ایجنسی کے بنائے روزالِنڈ…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی، ان دو خاندانوں کو جنہوں نے بھی سازش کے ذریعے اوپر بٹھایا قوم انہیں معاف نہیں کرے گی، اتوار کو جان لڑائیں گے، پنجاب کا سیاسی میچ جیت کر دکھائیں گے، پھر جشن منائیں گے، نوجوان دھاندلی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں، سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے امپورٹڈ حکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں پی ٹی…

Read More

لکھنؤ: (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر لکھنؤ کے ایک شاپنگ مال میں نماز پڑھنے پر ہندو انتہاپسند آپے سے باہر ہوگئے اور نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ہندو انتہا پسندوں سے خوف زدہ مال کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کو شاپنگ مال میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی تھی، مال انتظامیہ نے نمازیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے نماز پڑھنے کے جواب میں مال کے اندر ہندو مذہبی تقریب کرنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ شاپنگ مال دبئی میں مقیم ایک بھارتی مسلمان بزنس مین…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی معصومیت کے اعلانات نہ کرے، وہ اپنے عمل اور رویہ سے غیر جانبداری ثابت کرے ورنہ کوئی اس پر یقین نہیں کرے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سے سابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے ملاقات کی، ملاقات میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ضمنی الیکشن والے حلقوں میں غیر قانونی تبادلے اور ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو حمزہ شہباز کے غیر قانونی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جان کو خطرہ، فول پروف سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کردی گئی، آئی جی اسلام آباد سے ملاقات میں سکندر سلطان راجہ نے خدشات سے بھی آگاہ کیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو دیئے گئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے زیات میں آپریشن کیا جس میں 5 دہشگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن زیارت کے قریب پہاڑوں پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی پر کیا گیا، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس سے حوالدار خان محمد جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد بھی مارے گئے، دوسری جانب…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر قائد کی سڑکیں بند کرانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی کوئی بھی سڑک بند نہیں ہونی چاہیے۔ اگر شرپسند عناصر کوئی بھی سڑک بند کرنے کی کوشش کریں تو ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں افواہیں…

Read More