Author: admin

گال : (ویب ڈیسک) گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پہلی وکٹ 11 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا رتنے کو 1 رن پر بولڈ کیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوا۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان کیا گیا۔کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان سمیت امام الحق، عبداللہ شفیق،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم ختم ہو گئی، آخری روز مسلم لیگ ن، تحریک انصاف سمیت امیدواروں نے بھرپور مہم چلائی۔ ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کو ہوگی، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، آخری روز ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی۔ لاہور ملتان اور بھکر کے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہو گی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہوں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے، 4 ماہ بعد ایک ہی روز سب سے زیادہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 737 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کا چودھری نثار علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سابق وفاقی وزیر کے بھانجے کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ چودھری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ کیپٹن نعمان عید الاضحیٰ سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے…

Read More

بلاوائیو: (ویب ڈیسک) زمبابوے اور نیدر لینڈز نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بلاوائیو میں کھیلے جا رہے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں زمبابوے نے پاپوانیوگنی کو 27 رنز سے شکست دی، زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جواب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی، ڈچ ٹیم نے 139 رنز کا امریکی ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ان فتوحات کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک جج نے کہا مجھ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ عمران خان کا پی پی 170 میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے ادب سے پوچھنا چاہتا ہوں، ایک جج نے کہا ہے میرے اوپر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، عارف علوی اور قاسم سوری کا کیا قصور ہے؟ عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا خط کے معاملے پر اس پر تحقیقات نہیں ہوئیں، سپریم کورٹ سے پوچھتا ہوں تحقیقات کس نے کرنی تھیں؟ اس حکومت کا کام تھا کمیشن بناتے…

Read More

جدہ: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کا پہلا دورہ ہے اور سعودی عرب پہنچنے سے قبل انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کی۔ امریکی صدر اسرائیلی شہر تل ابیب سے براہ راست جدہ پہنچے، وہ پہلے امریکی صدر ہیں جو اسرائیل سے براہ راست ایسے عرب ملک پہنچے ہیں جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ امریکی صدر کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں مسلسل ساتویں ہفتے بھی مہنگائی کا راج برقرار رہا، رواں ہفتے بھی 29 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے برائلر مرغی 12 روپے 20 پیسے فی کلو، آلو 2 روپے 54 پیسے، باسمتی چاول 1 روپے 35 پیسے، لہسن 2 روپے 51 پیسے اور دال مونگ 1 روپے 22 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے 67 پیسے جبکہ مٹن بھی 3 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا، دال مسور، دال ماش، پیاز اور گھی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اسلامی کارڈ بھی کھیلا، اس نے ہم سب پر توہین مذہب کے الزام لگائے، اس نے جھوٹے الزامات لگوا کر احسن اقبال پر گولیاں چلوائیں، کنٹینر پر کھڑے ہوکر آئین شکن کہتا ہے اسلامی ٹچ تو دو، سیاست میں مذہب کو استعمال کرنے والے سے بڑا مجرم کوئی نہیں ہوتا۔ ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے غریب کے لیے 100 یونٹ فری کیے، یہ فٹا فٹ 100 مفت یونٹ روکنے کے لیے عدالت…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیرپورٹ پر جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر خلیجی ملک جانے کی کوشش پر ایک افغان باشندے کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ غیرملکیوں کے خلاف امیگریشن کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ایک مشکوک مسافر صادق سے کراچی ائیرپورٹ کے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے بازپرس کی تو اس کی سفری دستاویزات مشکوک ثابت ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر پاکستانی جعلی پاسپورٹ پر خلیجی ملک کی پرواز کے ذریعے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم سیل نے گلوکار سلمان احمد کو نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کیلئے گائے گئے ترانے پر نوٹس دیا گیا جبکہ انہوں نے سوشل میڈیا پربھی اداروں کے خلاف پوسٹیں لگائیں۔ گلوکارسلمان احمد نے ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنےکی تصدیق کی ہے اور ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ نوٹس لاہور ڈی ایچ اے کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جارہی ہے اور…

Read More

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے فلسطین کے آگستا وکٹوریہ ہسپتال کے لیے 10 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبوضہ بیت المقدس اور بیت لحم کا دورہ کیا، بیت لحم میں فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات کی۔ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا فلسطین اور اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشاں ہے، اگرچہ حالات سازگار نہیں ہیں لیکن میری انتظامیہ کوشش جاری رکھے گی۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے صحافی ابو عاقلہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیا کہ کیا میں آپ کو اپنی کوٹ لکھپت جیل کے سیل کی تصاویر بھیجوں؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں آپ کو اپنی کوٹ لکھپت جیل کے سیل کی تصاویر بھیجوں؟؟؟ جہاں بیت الخلاء اور چار پائی کے درمیان کوئی دیوار نہیں تھی، جب میں نماز پڑھتی تھی تو ایسا محسوس…

Read More