لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں فائنل ہوگئیں، چیف سیکرٹری کے زیر صدارت اجلاس میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کامران علی افضل نے وارننگ کی دی کہ لاقانونیت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پنجاب میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ضمنی انتخابات یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز، فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی، اسلحہ کی نمائش پر سخت ایکشن لیا جائے گا، امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے، جتھے بنانے اور لوگوں کو مسلح کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ افسران، متعلقہ اضلاع کے ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

