Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی تیز رفتار بحالی کا مشکل بیڑہ اٹھایا تھا، معیشت کی سمت درست کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی عوام کے لیے آسانیوں کے مشن کا پہلا قدم ہے، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی درست معاشی سمت کا نتیجہ ہے، ٹیم ورک کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اچھے دن آنے کو ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پہلی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن نے اندرون ملک پروازوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق پی آئی اے کی اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے جس پر 17 جولائی سے اطلاق ہو گا اور فی الحال یہ رعایت اگلے 30 روز کے لیے ہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکا کہنا ہے کہ انتظامیہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ایک طرف تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری ہے دوسری طرف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کا الزام دہرادیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ایک طرف تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری ہے دوسری طرف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔ اسدعمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا مقام تبدیل کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ترجمان کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر کولمبو میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے مقام کو تبدیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ بھی گال کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سری لنکن بورڈ نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ دوسرے ٹیسٹ کے مقام کو تبدیل کیا جائے، جس کو بورڈ نے قبول کرلیا۔

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاورمیں بی آر ٹی کی بسیں 10سال بعد نجی کمپنی کے حوالے کردی جائیں گی، نجی کمپنی کو 12 سال بعد بسیں دی جائیں گی، 12 سال یا 12 لاکھ کلومیٹر چلنے کے بعد بسیں کمپنی کو دینے کی شق معاہدے میں شامل ہے، بس کی قیمت فی کلومیٹر ریٹ کے رعایتی نرخ پر دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پشاور بی آر ٹی کی بسیں 12 سال بعد نجی کمپنی کو مل جائیں گی، بی آر ٹی اور نجی کمپنی کے درمیان بسوں کی حوالگی سے متعلق معاہدہ طے پایا تھا، معاہدے کے تحت 12 سال…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج ہی درخواست پر سماعت کرنے کی استدعا بھی کردی۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے کے ہی تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن کے رولز…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبدار ہے اور الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، آئین اور قانون کے تحت کام کر رہے ہیں، تمام آراوز کے پاس پریذائیڈنگ افسران واٹس ایپ پر فارم 45 بھیجیں گے۔ لاہورمیں صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ہم پہلے بھی الزامات کی تردید کرچکے ہیں ہم نے اپنا کام کرنا ہے وہ قانون کے مطابق کرتے رہیں گے، سیاسی جماعت اپنا کام کرے، تمام آراوز کے کیمپ آفس سے پریزائیڈنگ آفیسر سامان لے کر جائیں گے۔ سعید…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ‎وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو کل ضمنی الیکشن میں دنگا فساد سے باز رہنے کی وارننگ دے دی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ‎عمران خان الیکشن ہار چکے، اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہےہیں، ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت ہوئی تو قانون حرکت میں آئے گا، صاف شفاف اور پر امن انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ‎اطلاع ملی ہے پی ٹی آئی کے 500 سے زائد فسادی ضمنی الیکشن میں فسادی ارادے سے پنجاب پہنچائے گئے ہیں، ‎حلقے سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے آئندہ سماعت 13 اگست کو گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز دو مختلف ریفرنسز میں احتساب عدالت پیش نہیں ہوئے، آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ دوسری طرف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل کا دن بہت اہم ہے، ملکی تاریخ میں ایسا الیکشن کبھی نہیں دیکھا،اسٹیبلشمنٹ سے گزارش ہے وہ ضمنی انتخابات سے د ور رہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹک کی عدالت نے 8 تاریخ دی ہے، اتنے جھوٹے کیس بنائے ہیں کہ ہر روز ایک عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے آج ایک اہم بات کرنا چاہتا ہوں، کل کا دن بہت اہم ہے، پاکستانی تاریخ…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بھارتی فوجی اہلکار نے کیمپ میں موجود اپنے دیگر ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ ترجمان بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی درست وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم شبہ ہے کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے جنگی بحری جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ سٹیل کٹنگ کی تقریب رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں منعقد ہوئی، رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا، بحریہ مہمان خصوصی نے بحری امن و استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میکسیکو میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 14 نیوی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینالووا کے شمالی ساحلی علاقے میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں 15 نیوی اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Read More