Author: admin

گال : (ویب ڈیسک) گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا رتنے کو 1 رن پر بولڈ کیا، جب کہ ٹیم کو دوسری کامیابی یاسر شاہ نے دلائی جنہوں نے کوشال مینڈس کو 21 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ یاسر شاہ نے انجیلو میتھیوز کو بھی پویلین کی راہ دکھائی جب کہ حسن علی نے اوپنر اوشادہ فرنینڈو کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کے فیکٹری ایریا سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سے تقریباً 200 شناختی کارڈز برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پی پی 168 لاہور کی مختلف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لےکر انہیں پیسے دیے۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو نے بتایا کہ ان لوگوں کی ڈیمانڈ تھی اور ہر کارڈ کے عوض پیسے دینے کی ڈیل ہوئی…

Read More

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ترکیہ میں اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کے بعد ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹک ٹاکر نے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ بیٹھی ہیں، حریم شاہ نے گرفتاری کی جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بارے میں ہمیشہ غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ میں اپنے حوالے سے گردش کرتی تمام افواہوں کی تردید کرتی ہوں، اس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر گئے اور ہر سال 3 ہزار 500 ارب روپے کا خسارہ کیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپریل میں جو ملک کی حالت چھوڑ کر گئے تھے وہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر گئے۔ عمران خان نے پیٹرول پر سبسڈی دی جس سے ملک کو ماہانہ 120 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا اور یہ ایک دن کی غلطی نہیں بلکہ…

Read More

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے نامور تاجر وانڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے بانی للت مودی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ سشمیتا نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی نہیںکی اور نہ انگوٹھیاں ہیں، میرے گرد غیر مشروط محبت گا گھیراؤ ہے۔ معروف اداکارہ نے مزید لکھا کہ بس اتنی وضاحت کافی ہے اب اپنی زندگی میں جائیں اور کام کریں۔ یاد رہے کہ للت مودی نے سشمیتا کے ساتھ سیر…

Read More

سعودی عرب : (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کی سعودی شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ امریکی صدر کی سعودی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں سے امریکہ اور سعودی عرب کی شراکت داری خطے کی سلامتی کے لیے مرکزی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 18 نئے معاہدے ہوئے ہیں جن کا تعلق سرمایہ کاری، توانائی، صحت اور سیکیورٹی سے لے کر خلائی دنیا کے راز کھولنے تک کے معاملات شامل ہیں۔ اعلامیے…

Read More

ڈبلن : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 360 رنز بنا ئے، کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے شاندار سنچری سکور کی، ہینری نکلس 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، آئرلینڈ کے جوش لٹل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں آئرش ٹیم مقررہ اوورز میں 359 رنز بنا سکی، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ اور ہیری ٹیکٹر کی سنچریاں بھی ٹیم کو فتح…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی، رقم زرعی شعبے کی بہتری کیلئے دی گئی ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم صوبہ پنجاب کے لیے فراہم جائے گی، پاکستان کو فراہم کی جانے والی رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کے لیے خرچ ہو گی۔ عالمی بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کی فراہمی کے بعد پاکستان کو پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز لاہور سمیت مختلف حلقوں میں انتخابی مہم چلا رہی تھیں اور کل انتخابی مہم کے آخری روز بھی انہوں نے جلسے سے خطاب کیا تھا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عوامی فیصلے کے بعد اب کپتان کو نہیں ہرایا جا سکتا ۔ اگر دھاندلی کر کے نتیجہ بدلا گیا تو پھر انقلاب آئے گا ۔ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے دس دن تک لگاتار پنجاب کے 20 حلقوں میں فرنٹ فٹ پر جارحانہ مہم چلائی ۔ دن بھر کیمپین کے بعد جب پوری ٹیم تھک جاتی تھی تب بھی عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آتی تھی ۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا ایسا عوامی ردعمل پاکستان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے حکمت عملی طے کر لی۔ تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ۔ تحریک انصاف کے مطابق انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کیخلاف فوری طور پر شدید مزاحمت کی جائے گی ۔ مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے ۔ تحریک انصاف کی حکمت عملی کے مطابق پولیس، انتظامیہ اور پولنگ اسٹاف کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔ حکمران اتحاد کے…

Read More

گال: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے شہر گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گال کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا دو ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی اور اوپنر بلے باز کپتان دیمتھ کرونا رتنے کو بولڈ کر دیا۔ وہ ایک رن ہی بنا سکے۔ سری لنکا کے دوسرے کھلاڑی اوشادہ فرنینڈو 35 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد غربت، عالمی سطح پر خوراک کے عدم تحفظ اور پانی کی قلت کے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ احسن اقبال نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم کے اختتامی اجلاس کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد کیلئے اسی جذبے کا مظاہرہ کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے پائیدار ترقی کے…

Read More