Author: admin

برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے چیمپیئن نوح دستگیر بٹ نے فتح اپنے ملک اور والد کے نام کر دی۔ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کی جیت اور گولڈ میڈل اپنے ملک اور والد کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ والد نے میرے گولڈ میڈل کے لیے 12 سال محنت کی ہے اور اس لیے میں یہ میڈل ان کے نام کرتا ہوں۔ نوح بٹ نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے لیے دعائیں کیں ان سب کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ مستقبل میں بھی نمایاں کارکردگی جاری رکھیں گے اور کھیل کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کے اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات روکنے کی درخواست پردرخواست گزار قوسین فیصل کو اہم سوالات پر تیاری کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے کہا کہ مطمئن کیا جائے کہ نفرت انگیز بیانات سے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، ایک نجی شخص کی خاطر مفاد عامہ کی شق 184/3 کا اختیار کیسے استعمال ہو سکتا ہے؟ عدالت کو جب مناسب لگا تو خود نوٹس لیکر کارروائی کر لے گی۔ دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ اس کیس کو کیوں سنے؟…

Read More

چین : (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین نے تائیوان کے قریب سمندروں میں فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے پانچ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ تائیوان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چین کی فوجی مشقیں ان کی سمندری حدود سے 12 میل کی دوری پر جاری ہیں۔ حکام نے چینی مشقوں کوتائیوان کی بحری و فضائی ناکہ بندی قرار دیا ہے۔…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بینک دولت پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کی نگرانی میں اضافہ کردیا، اسٹیٹ بینک نے پیر (یکم اگست 2022 ) سے متعدد ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے معائنے شروع کردئیے ہیں۔ سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق فیصلہ ایکس چینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ اور صارفین کو درپیش پریشانی کے باعث کیا، ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 ایکسچینج کمپنیوں کی 4 برانچوں کے آپریشنز معطل کیے۔ کچھ عرصہ قبل بعض ایکسچینج کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کیے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں سابق شوہر عمر فاروق کیخلاف سازش کا اعتراف جرم کر لیا۔ صوفیہ مرزا نے نے قانونی کاغذات میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شوہرعمر فاروق کے دبئی کے اپارٹمنٹ میں ڈاکا ڈالنے کی سازش کی، ڈاکا ڈالنے میں گھریلو ملازمہ اور ایک سہیلی شامل تھی۔ اداکارہ نے نصف ملین درہم نقد، جیولری، لاکھوں درہم کی گھڑیاں چرانے کی سازش کا بھی اعتراف کیا۔ صوفیہ مرزا نے اعتراف جرم میں مزید کہا کہ سازش ناکام ہونے پر خود کو زخمی کرلیا، خود پر شبہ ہونے سے بچنے کیلئے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس منایا جارہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ یوم شہدائے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ آج میں تمام لوگوں سے شام 6 بجے ایف 9 پارک میں چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف پرامن عوامی احتجاج میں نکلنے کی اپیل کر رہا ہوں، میں 7 سے ساڑھے سات بجے کے درمیان خطاب کروں گا۔ چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جب پنجاب…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے پھر بد ترین لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے جبکہ موسم ٹھیک ہو گیا ہے مگر لوڈ شیڈنگ پھر بھی جاری ہے۔ سوال یہ ہے کہ 900 میگا واٹ کا پلانٹ کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ تیل بروقت منگوا سکتے ہیں لیکن منگواتے نہیں، نیپرا کے الیکٹرک کا شیطانی اتحاد ہے اور تمام کمپنیاں…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے خوبصورت دکھائی دینے کے لیے کاسمیٹک سرجری سمیت دیگر طریقے استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ حال ہی میں صبا فیصل نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان ساجد حسن نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس اور دیگر سرجریز کرواتی ہیں؟ صبا فیصل نے جواب دیا کہ ‘میں جھوٹ کیوں بولوں، نہ میں جھوٹ کہتی ہوں، میں بالکل سرجریز کرواتی ہوں’ جس پر ساجد حسن نے حیرانی سے کہا ‘لیکن بالکل نہیں لگتا کہ آپ یہ علاج کرواتی ہیں’۔اداکارہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کاامکان ہے جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین ہوگا۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا اثر عوام…

Read More

پشاور : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے یہ کیسی آزادی ہے کہ ہم معاشی طور پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے غلام ہیں۔ پشاور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے لگائے گئے کیمپوں کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اللہ کا حکم ہے کہ دکھی انسانیت کا خدمت کریں، آخری آفت زدہ گھرانے کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔اس موقع پرآئی ایم ایف سے قرض کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا سوچنے کی ضرورت ہے کہ 75 سال میں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کاامکان ہے اور مون سون سسٹم کل سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے تحت ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے درمیان شدت کی بارشوں کا امکان ہےجس دوران شہر میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔ سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ…

Read More