Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر بول پڑیں۔ شائستہ لودھی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ‘شعیب ملک کا 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بہترین رہا’۔ انہوں نے کہا ‘شعیب نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کی 11 اننگز میں 30 سے زیادہ اسکور کیا، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز اور پاکستان کے مڈل آرڈر کے مسائل دیکھتے ہوئے شعیب کو ایشیا کپ 2022 میں شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ واری منظوری کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کردیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے قومی اسمبلی کے اسپیکر، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے۔ عدالت نے کہا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے نمائندے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ادویات کی کمی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں 53 ضروری ادویات میسر نہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی پی ایم اے ناپید ادویات بنانے کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے۔پی پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں نہ ملنے والی ادویات ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہیں، تھیلیسیمیا،کینسر اور ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات آنا…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور شہر میں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سات ماہ کے دوران 2 لاکھ 43 ہزار 200 افراد نے صحت کارڈ پر علاج کروایا، جنوری میں انیس ہزار پینسٹھ افراد صحت کارڈ سے مستفید ہوئے، فروری میں 27,803 مارچ میں 37,247 افراد نے صحت کارڈ پر علاج کروایا۔ اپریل میں 37,458 لوگ قومی صحت کارڈ سے مستفید ہوئے، مئی میں 38،160 افراد جبکہ جون میں 44,548 افراد نے صحت کارڈ سے فائدہ حاصل کیا ہے۔ جولائی میں 38,929 افراد قومی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔ حمزہ شہباز نجی ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔ پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔کے پی اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ‏الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاج کے بجائے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔ سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹ کی کہ اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان خود پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے بجائے ای سی پی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، آج پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے، دوسروں سے تلاشی دینے کا مطالبہ کرنے والوں نے خود 13 اکائونٹس اور غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ چھپائی،…

Read More

ٹانک: (ویب ڈیسک) سیلاب متاثرین کی داد رسی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف ایکٹو، خیبرپختونخوا کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ٹانک کے علاقے پائی میں نقصانات، امداد اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر 10لاکھ روپے کرنے کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریلیف سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی، پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہو گا، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور قرار داد کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا ہے، متوقع لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انتظامیہ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے، نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے۔ اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا کہ 13 پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو حدف بنایا ہوا ہے، انہوں نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا. حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں، مقدمات، عمران خان اور…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، ڈالر 225 روپے30 پیسے کا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 50 پیسےمزید سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 225 روپے30 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کمی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط بھی پوری کر…

Read More

کوٹری : (ویب ڈیسک) جامشورو کے علاقے کوٹری میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا۔ دھماکے میں بم نصب کرنے والا مارا گیا۔ پولیس کے مطا بق کوٹری سائٹ ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب دھماکا ہوا۔ بم کو سڑک کنارے نصب کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ بم پھٹ گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول الیکٹرک ڈیوائس سے منسلک تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص بم نصب کرتے ہوئے دھماکے سے ہلاک ہوا۔

Read More

بلوچستان : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی تعداد 166 ہوگئی بلوچستان میں گزشتہ دوماہ سے مون سون کی جاری بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارشوں سے اب تک 166 افراد جاں بحق جبکہ 75 افراد زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15ہزار 337مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں۔ دو لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بلوچستان…

Read More