Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعنیات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی ٰ پرویزالہٰی گورنر پنجاب کو سمری بھیجیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دی۔ عثمان بزدار کے دور میں بھی احمد اویس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھے ۔ حمزہ شہباز کی حکومت آنے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد اویس نے گورنر اور غیر قانونی وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اصولی موقف عدالت کے سامنے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) رحمان آباد مری روڑ پر میٹرو بس میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل کر خاک ہو گئی۔ سکستھ روڈ رحمان آباد جانے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ڈرائیور نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے رحمان آباد اسٹیشن پر بس کو روکا اور تمام مسافروں کو آگ کے بعد ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ سے باہر نکالا گیا۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور میٹرو بس اسٹیشن بھی مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ریسکیو 1122 انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوری قریب ترین ایمبولینس، فائرٹرک اور ریسکیو وہیکل کو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرے گی۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی۔ پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، لاہور، پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہو گا ۔ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلی سے منظور قرارداد کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا ہے۔متوقع لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی…

Read More

برمنگھم : (ویب ڈیسک) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے چوبیس سالہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا، برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں گولڈمیڈل جیت کر24 سالہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے نیا باب رقم کیا. پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے، نوح دستگیر نے 109 ویٹ کیٹگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اسنیچ میں 173جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلوگرام وزن اٹھایا جو 109 ویٹ کیٹگری میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا…

Read More

سعودی عرب: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم کردی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں۔ انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام شہروں میں آنے جانے کی آزادی ہوگی۔ تاہم بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو کورونا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی، پنجاب کابینہ کا اعلان آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا. 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔ میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔ علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پرویز الہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ،…

Read More

برمنگھم : (ویب ڈیسک) پاکستان کے فہد خواجہ نے کامن ویلتھ گیمزمیں ٹیبل ٹینس کے اگلے راونڈ میں جگہ بنالی۔ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے فہد خواجہ نے ٹیبل ٹینس سنگلز میں آخری گروپ میچ بھی جیت لیا۔ رپورٹس کے مطابق آخری گروپ میچ میں فہد خواجہ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے ڈیرن ڈوگلاس کو شکست دی۔ فہد خواجہ گروپ 15 کے تینوں میچز جیت کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ فہدخواجہ نے گروپ 15کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے محتسین کو شکست دی تھی۔اس سے قبل فہد خواجہ نے پہلے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک دن میں 4 مریض انتقال کرگئے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 741 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 789افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا اب بھی160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Read More

ویانا: (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطحی حکام کے درمیان نیوکلیئر ڈیل کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے ویانا میں شروع ہوگا، دونوں ممالک کے وفود ویانا روانہ ہو گئے۔ ویانا روانگی سے قبل ایرانی کے جانب سے مذاکراتی وفد کے سربراہ علی باقری کنی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اب بال واشنگٹن کے کورٹ میں ہے، انہیں پختگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ ذمہ داری اسی پر ہے جس نے معاہدہ توڑا اور اپنی دیرینہ گندی روایات سے دوری اختیار نہ کی۔ اس حوالے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر کور 12 کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ سے لاپتہ ہو گیا تھا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد سوار تھے، گزشتہ روز ان کی شہادت کی تصدیق ترجمان پاک فوج کی جانب سے کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ آصف غفور…

Read More

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے حلقے پی پی 139 ضمنی الیکشن کا ٹکٹ ابو بکر شرقپوری کو جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے 30 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار جہانزیب راؤ نے 27 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےکنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دوبارہ مردم شماری میں ہمیں ٹھیک نہ گِنا گیا تو سڑکوں پر آکے خود کو گِنوائیں گے، اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ڈنڈے لے کر نکلیں گے۔ کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر این اے 245 کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ڈنڈے لے کر نکلیں گے، غیرجمہوری طاقتوں کی خواہش ہےکہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے۔ خالد…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں چاقوبردار شخص نے کنڈرگارڈن اسکول میں گھس کر بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے جیان شی کے ایک پری پرائمری اسکول میں نقاب لگائے چاقوبردار شخص اندر داخل ہوا اور بچوں پر حملہ کردیا۔ چاقو بردار ملزم نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو کے پے در پے وار کیے۔ اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور بچے قدموں تلے آنے کے باعث زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار پہنچے۔ 10 سے زائد…

Read More