لاہور : (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے خوبصورت دکھائی دینے کے لیے کاسمیٹک سرجری سمیت دیگر طریقے استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
حال ہی میں صبا فیصل نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان ساجد حسن نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس اور دیگر سرجریز کرواتی ہیں؟
صبا فیصل نے جواب دیا کہ ‘میں جھوٹ کیوں بولوں، نہ میں جھوٹ کہتی ہوں، میں بالکل سرجریز کرواتی ہوں’ جس پر ساجد حسن نے حیرانی سے کہا ‘لیکن بالکل نہیں لگتا کہ آپ یہ علاج کرواتی ہیں’۔اداکارہ نے کہا ‘یہ ہی سمجھداری ہے اور جو لوگ کہتے ہیں کہ نہیں ہم نہیں کرواتے، میرے خیال میں اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عمر کے ساتھ ساتھ بہتر نظر آنے میں کوئی مضائقہ نہیں، آپ کو اچھا نظر آنا چاہیے’۔
صبا فیصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘خوبصورتی کا علاج ایسے کروائیں کہ نہ شکل تبدیل ہو اور نہ آپ کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانا ایک نشہ ہے، آپ ایک مرتبہ خود کو شیشے میں دیکھیں گے تو ضرور کہیں گے کہ چہرے کا یہ خدوخال ایسا ہونا چاہیے وغیرہ، تو میں یہ نہیں کرتی’۔
اداکارہ نے کہا ‘یہ سرجری غلط بھی ہوسکتی ہے تو میں لاہور میں ایک ہی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں اور ہر 6 سے 8 ماہ بعد خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے سرجری کرواتی ہوں لیکن وہ بہت قدرتی لگتی ہے ‘۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

