تازہ تر ین

امریکہ میں منکی پاکس کیسز میں اضافہ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ میں منکی پاکس کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جبکہ ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے ویکسین اور علاج کی تقسیم میں تیزی آئے گی۔
امریکہ میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہو گئی اور صرف نیویارک میں منکی پاکس کے ایک چوتھائی کیسز سامنے آئے ہیں۔
رواں سال دنیا بھر میں منکی پاکس کے 26 ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلتی منکی پاکس کی وبا کو روکنا چیلنج بن گیا ہے اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کو اب مشکل ہو گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv