کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپے ہو گئی۔
قومی کرکٹرز کے ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھ کر 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپے ہو گیا جبکہ پہلے 7 لاکھ 62 ہزار 300روپے ملتے تھے۔
ایک روزہ بین الاقوامی میچ کا معاوضہ 5 لاکھ 15 ہزار 696 روپے ہو گیا جو پہلے 4 لاکھ 68 ہزار 815 روپے تھا۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے پر 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے ملیں گے جبکہ اس کی پرانی فیس 3 لاکھ 38 ہزار250 روپے تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے 30 جون کو منتخب کرکٹرز کی فہرست جاری کی تھی،اس بار ریڈ اور وائٹ بال کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔
کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی دونوں طرز کی ’’اے‘‘ کیٹیگریز میں شامل ہیں اور تمام کیٹیگریز اے، بی، سی، ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائے گی، گذشتہ سال کی فیس میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

