تازہ تر ین

میرا خاندان امیر نہیں تھا، ہم بے گھر ہونیوالے تھے: عامر خان

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کا خاندان بے گھر ہونے والا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرا خاندان امیر نہیں تھا، میں منہ میں چاندی کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے والد اچھے پروڈیوسر تو تھے مگر اچھے بزنس مین نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ تھی کہ میرے والد پر بہت قرض چڑھ گیا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ خاندان تقریبا بے گھر ہونے والا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بچپن بہت خوشگوار تھا، مشکل وقت کے باوجود میرے والد نے بہت جدوجہد کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv