تازہ تر ین

خوفناک کیڑا جو مچھلی کی زبان کھا کر اس کی جگہ لیتا ہے

کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسا خوفناک کیڑا دریافت کیا ہے جو مچھلی کی زبان کاٹ ڈالتا ہے اور خود اس زبان کی جگہ لے کر مچھلی کے منہ کو اپنا مسکن بنا لیتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مچھلی کی زبان کھا جانے والا کیڑا ایکواڈور سے کیلیفورنیا کے درمیان پانی میں پایا جاتا ہے۔ جس کا نام سموتھاؤ ایگزگوا ہے۔ یہ کیڑا مچھلی کی زبان پر چپک جاتا ہے اور خون کی روانی روک دیتا ہے جس کی وجہ سے مچھلی کی زبان ضائع ہو جاتی ہے۔
یہ کیڑا اپنی ابتدائی عمر سے ہی مچھلی کے منہ میں جا کر بیٹھجاتا ہے اور بلوغت تک اپنی جنس بدلتا رہتا ہے۔
مذکورہ کیڑا اپنی مضبوط ٹانگوں کی مدد سے مچھلی کی زبان پر چپکا رہتا ہے اور اس دوران مچھلی کی زبان کاٹ کر خون چوس کر زندہ رہتا ہے۔
مچھلی کی زبان ضائع کرنے کے بعد یہ خود مچھلی کی مصنوعی زبان بن جاتا ہے۔ زبان ضائع ہونے کی وجہ سے مچھلی مرتی نہیں اور منہ میں کیڑے کی مستقل موجودگی کے باوجود نمو پاتی رہتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv