Author: admin

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد پیش آنے و الی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔ اداکارہ ہانیہ نے نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیرئیر سمیت زندگی میں پیش آنے والے مختلف حالات اور واقعات پر گفتگو کی جب کہ اس دوران اداکارہ نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد خاندان کی جانب سے قطع تعلقی کا بھی انکشاف کیا۔ ہانیہ نے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اس کے بعد کئی جگہ گھو میں لیکن پھر اپنی والدہ اور چھوٹی…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا جو ایک شہری کی درخواست پر جاری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے 55 پولیس افسران کے تبادلوں کےصرف ایک دن بعد مزید 42 پولیس افسران کو تبدیل کردیا جن میں 18 ایس پیز اور 24 ڈی ایس پی شامل ہیں جب کہ تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعدد تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوبھی تبدیل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنربہاولپورعرفان علی اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویزکا باہم تبادلہ کیا گیا ہے جب کہ سید آصف حسین کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن تعینات کیاگیا ہے۔ پنجاب حکومت نے مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ ،غلام مصطفیٰ جٹ کو اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ،عابد شبی کو اسسٹنٹ…

Read More

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سالہ امریکی مشن کے خاتمے کو تقریباً ایک سال ہوگیا، افغان انخلا کے ایک سال بعد آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم عالمی خطرات،چیلنجوں اور مواقع پر بہتر توجہ دینے کے قابل ہیں اور فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں ہے۔ امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اسلامی یکجہتی گیمز کے ویمن سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کی مشال ایوب 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ مشال ایوب نے ابتدائی ہیٹس میں ایک منٹ 24 عشاریہ ایک دو کی ٹائمنگ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ ویمن 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کا فائنل آج رات 8 بجے ہوگا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی میثاقِ معیشت کی پیش کش بالکل احمقانہ ہے، پی ٹی آئی اسے مسترد کرتی ہے ۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کرنا جہالت ہوگی، حکومت سے صرف عام انتخابات کے فریم ورک پر بات ہوسکتی ہے اس کے علاوہ کسی چیز بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات اس لیے نہیں کروا رہی کہ عمران جیت جائے گا تو پھر مارشل لا لگا دیں۔ فواد چوہدری…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر تحریک انصاف کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، صدر بار شعیب شاہین ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میں نے لارجر بینچ بنا دیا ہے کل کیس کی سماعت کریں گے۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے کہ پی ٹی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فضائیہ کی جانب سے 41 خیمے اور 12 ہزار کلو گرام بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا۔ پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات کی ہے۔ پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں…

Read More

کولمبو : (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے سری لنکا کا خیر سگالی دورہ کیا ہے، عملے نے پاکستانی ہائی کمیشن کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی، دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مشق لائن سٹار فائیو کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا، جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ فیفا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیصلہ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا ہے، فٹبال قوانین میں بیرونی مداخلت پر بھارت کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلہ فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر لیا ہے، فیصلہ تیسری پارٹی کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے لیا…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے ڈرائیور کے گھر چھاپہ اور اہلیہ سمیت دیگر کی گرفتاری پر نوٹس لے لیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے کل اجلاس طلب لیا،چیئرمین کمیٹی ولید اقبال جلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سیکریٹری انسانی حقوق، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو طلب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ان کے ڈرائیور کے گھر چھاپہ مارا اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا،…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں آج بھی ڈالر مزید سستا اور روپیہ مزید مستحکم ہو گیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 98 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں 98 پیسے بہتری دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسا سستا ہونے کے بعد 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا جو بعد میں 213.98 پر بند ہوا، جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Read More

روٹرڈیم : (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 3 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہو گا۔ روٹرڈیم میں موجود قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز شیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا، پیر کو بارش کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل صرف بیٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا انجری کے باعث کھیلنے کا امکان نہیں۔ اسکواڈ میں شاداب خان ، عبداللہ شفیق، فخر…

Read More