لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فوری طور پرچینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ اجازت چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسو ایشن چودھری محمد ذکا اشرف نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لکھے جانے والے ایک خط میں مانگی ہے۔
چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کرشنگ سیزن میں پاکستان کی شوگر ملوں نے ریکارڈ 80 لاکھ ٹن چینی بنائی ہے، 60 لاکھ ٹن ملکی کھپت نکال کر شوگر ملوں نے 20 لاکھ ٹن فالتو چینی بنائی۔
خط میں درج ہے کہ ایف بی آر کے مطابق اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز تک 12 لاکھ ٹن فالتو چینی موجود ہو گی، رواں سال گنے کی کاشت 10 فیصد زیادہ ہوئی ہے جب کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گنے کی بہتر پیداوار ہونے کا امکان ہے۔
چودھری محمد ذکا اشرف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فالتو چینی برآمد کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو اس کا منفی اثر کا شت کار اور شوگر انڈسٹری پر پڑے گا، فالتو چینی برآمد نہ کرنے کی صورت میں شوگر انڈسٹری مالی بحران کا شکار ہو جائے گی۔
میاں شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چودھری محمد ذکا اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم فالتو چینی کی فوری برآمد کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

