تازہ تر ین

پی این ایس تیمور کا سری لنکا کا دورہ ، جشن آزادی تقریب میں شرکت

کولمبو : (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے سری لنکا کا خیر سگالی دورہ کیا ہے، عملے نے پاکستانی ہائی کمیشن کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی، دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مشق لائن سٹار فائیو کا بھی انعقاد کیا گیا۔
سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا، جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور کے سری لنکا کے دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv