Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو دوبارہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا ہے، آج پنجاب اسمبلی میں باضابطہ حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان بھی ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی ہے۔ لیگی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے، اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند ہو گئے ہیں، حمزہ شہباز شریف…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں وبائی امراض پھیل گئے، ڈائریا، ہیضہ، کھانسی، گلے اور سانس کی بیماریوں سے متاثر زیادہ تر تعداد بچوں ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں کا 4 اسپیل داخل ہونے کے بعد جہاں جانی ومالی نقصان ہوئے وہیں صوبے کے بشتر اضلاع میں وبائی ا مراض پھیل گئے۔ مسلم باغ، قلعہ عبداللہ، لسبیلہ، بارکھان، سمیت بیشتر اضلاع میں بارشوں نے تباہی مچائی، ان علاقوں خوراک کی کمی، پینے کا پانی نہ ملنے کے باعث پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے ساتھ ہی کھانسی،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جب کہ نائب کپتان شاداب خان ہیں۔ امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آج ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں 2…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بالر نسیم شاہ آج میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بلے باز سلمان علی آغا نے کہا اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ یہ میرے اور میری فیملی کے لیے یادگار لمحات ہیں۔ اس ٹیم کی سب سے اہم بات اتفاق…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا 3 کلو منشیات بائیک کی سیٹ کے نیچے آ سکتی ہے ؟ سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے اے این ایف پر برہم کا اظہار کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا اے این ایف کے پاس بائیک پر منشیات لے جانے کی کوئی معلومات تھیں ؟ اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر نمبر پلیٹ بائیک دیکھ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج کو نظرثانی درخواست آج ہی دوبارہ سن کر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست منظور کرلی۔ فیصلے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف درخواست…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے خیبرپختونخوا نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔ سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد، پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل اور خیبرپختو نخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان اور پی ٹی آئی کے صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو 18…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن میں ق لیگ انٹر پارٹی الیکشن کیس اور چودھری شجاعت کو صدارت کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں وکیل نے وقت مانگ لیا۔ چودھری شجاعت کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے اور ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں سینیٹر کامل علی آغا، چودھری شجاعت حسین کے وکیل عمر اسلم، وفاقی وزیر سالک حسین اور فرح خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چودھری شجاعت حسین کے وکیل نے کہا کہ جو جواب جمع کرایا گیا ہے اس کی کاپی ابھی تک نہیں ملی۔ پرویز الہٰی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی۔ جسر کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا۔ بھارت نے دریائے راوی میں اجھ بیراج سے ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔ سیلابی ریلہ آج شام شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں آئندہ24گھنٹے کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکہ نے سیلاب متاثرہ پاکستانیوں کےلیے ایک لاکھ ڈالرامداد کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈیزاسٹراسسٹنس فنڈنگ سے فوری سامان کی خریداری میں مدد ملے گی، متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور شراکت داروں سے مل کرکام کریں گے۔ امریکی سفیر نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان میں شدید سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑا ہے۔ یو ایس ایڈ پاکستان متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، بین الاقوامی ڈیزاسٹر اسسٹنس فنڈنگ سے فوری سامان کی خریداری میں مدد…

Read More

میانمار : (ویب ڈیسک) میانمار کی فوجی عدالت نے سابق رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی ہے جس سے ان کی ابتدائی 11 سال قید کی سزا بڑھ کر 17 سال ہوگئی ہے۔ 77 سالہ آنگ سان سوچی کا دورہ حکومت گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے نتیجے میں ختم ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ زیر حراست ہیں، اور ان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور انتخابی دھوکا دہی سمیت متعدد مقدمات چلائے گئے، مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 11 سال…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی حکومتی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گِل کی مقدمہ اخراج اور مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران شہباز گل کے وکلا نے سیاسی حوالہ دینا چاہا تو عدالت نے ان کے وکلا کو سیاسی بات کرنے سے روک دیا۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا یہ درست ہے کہ جس کا کیس ہے وہ سیاسی جماعت کا عہدیدار ہے مگر ملزم…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) فن قوالی کو نئی جہت دینے والے موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی آج 25 ویں برسی ہے۔ نصرت فتح علی خان کو اپنے منفرد انداز گائیکی سے عالمگیر شہرت ملی، وہ قوالی، گیت، غزل اور کلاسیکل سمیت گائیکی کی ہر صنف پر عبور رکھتے تھے۔ استاد نصرت فتح علی خان گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے کے ساتھ کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہنشاہ قوال کو گزرے 25 سال گزرجانے کے بعد ان کی بنائی دھنیں اور آواز آج…

Read More