اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب میں زیر التواء کھربو ں روپے کے مقدمات پر تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو کل طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم کی زیر صدرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو کل طلب کرتے ہوئے سیکریٹری کمیٹی کو چئیرمین نیب کی اجلاس میں شرکت کے لیے خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ اربوں کھربوں کے کیسز پر چئیرمین نیب بریفنگ دیں، خیبرپختونخوا سمیت دیگر اہم کیسوں پر چئیرمین نیب بریفنگ دیں۔
اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے آڈٹ اعتراضات 2019-20ء کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم میں گیس کیوں فراہم نہیں کی گئی؟ لوگ تیس تیس سال سے گیس سے محروم ہیں جس پر کمیٹی نے گیس کی فراہمی سے متعلق غفلت کے مرتکب ذمہ داران کا تعین کر کے رپورٹ طلب کرلی۔
چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ اوورسیز ہاؤسنگ اسکیم میں غریب مزدوروں کا حق ہے، جب اوورسیز ہاؤسنگ اسکیم بنائی گئی اس وقت گیس کی لاگت بھی کم تھی جس پر کمیٹی نے مواصلاتی نظام کی خرابی کی تحقیق کر کے رپورٹ طلب کرلی۔
کمیٹی کا وقت پر ڈی اے سی کا اجلاس نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ بروقت ڈی اے سی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سیکریٹری کی تنخواہ سے پیسے لیے جائیں گے اگر سیکریٹری کام نہیں کرے گا تو متعلقہ وزیر کو بھی طلب کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

