Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ سرکاری سروے کے مطابق صوبے میں 18.9 فیصد بچے غذائی کمی میں مبتلا ہیں، حکومت بلوچستان نے صورتحال پر قابو پانے کےلیے صوبے میں نیوٹریشن ایمرجنسی تو لگائی لیکن 4 سال گزرنے کے باوجود فنڈز ریلیز نہیں کیے گئے۔ بلوچستان میں غذاکی کمی کے شکاربچوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 10 سال قبل یہ شرح 15 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 18.9 فیصد ہو چکی ہے، اس تعداد میں مزید اضافے…

Read More

آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آسٹریلیا ٹیم کی بھرپور مصروفیات کے باعث لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ چھوڑ دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیٹ کمنز نے اگلے برس آئی پی ایل نہ کھیلنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ’ میں نے اگلے برس آئی پی ایل نہ کھیلنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، اگلا برس غیر ملکی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے بھرا ہوا ہے لہٰذا میں ایشز اور ورلڈکپ کیلئے کچھ عرصہ آرام کروں گا‘۔ پیٹ کمنز نے اپنے بیان میں آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کا شکریہ ادا کرتے…

Read More

ملتان : (ویب ڈیسک) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔ ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے شہریوں کے مطابق پہلے ہی گیس کی بندش کا سامنا تھا لیکن اب بارش سے موسم تبدیل ہوتے ہی جو گیس چولہوں میں آرہی تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ہیں، ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں مکمل طور پر گیس بند ہو چکی ہے جب کہ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں گیس تو آرہی ہے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ 29 نومبر دی ہے۔ مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں ہر سال 30 نومبر تک کر شنگ سیزن کا آغاز ہوتا ہے لیکن کچھ ملز نے ابھی سے کرشنگ شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں رواں سال 30 شوگر ملز کرشنگ کریں گی، صوبے میں گنے کی فی من امدادی قیمت 250 روپے ہے جب کہ پنجاب میں کرشنگ شروع ہونے اور ریٹ طے ہونے کے بعد سندھ کی امدادی قیمت کا جائزہ لیں گے۔

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تسلیم کرلیا ہے کہ امریکی سازش کا نعرہ دراصل عوام کو گمراہ کرنے کی سازش تھی۔ بیرونی سازش کے حوالے سے عمران خان کے نئے موقف پر اپنے ردعمل میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے والا آج کہہ رہا ہے کہ معاملہ ختم ہوچکا اب آگے بڑھ چکا ہوں، تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی، آج مقبولیت کے دعویدار جماعت کی اصلیت سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال ترقی کی طرف بہت معاون ہے، آئیڈیاز کا انعقاد باہمی ہم آہنگی اور تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، اب اتحادی حکومت ملک کو معاشی چیلنجزسے نکالنے کے لیے کام کررہی ہے اور اتحادی حکومت بہت سے چیلنجزسے نبرآزما ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے دنیا میں امن کےلیے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل نے ڈیٹا رازداری کیس میں 39کروڑ ڈالرز سے زائد ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصفیے کی رقم 40 امریکی ریاستوں کو ادا کی جائے گی جبکہ گوگل ٹریکنگ سے متعلق بہتر تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا بھی پابند ہو گا۔ امریکی ریاستوں کا الزام تھاکہ گوگل نے صارفین کو گمراہ کیا کہ ان کے آلات پر لوکیشن ٹریکنگ بند کر دی گئی ہے،یہ امریکی تاریخ میں ریاستی حکام کی طرف سے سب سے بڑا تصفیہ ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہاہے کہ گوگل جیسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم صارفین کو پرائیویسی کنٹرول…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے واپس لندن روانہ ہوگئے۔ اپنے والد عمران خان کی عیادت کیلئے پاکستان آئے قاسم اور سلمان زمان پارک سے واپس لندن روانہ ہوئے، زمان پارک سے روانگی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ قاسم اور سلمان گزشتہ جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے، دونوں نے اپنے والد کے ساتھ چند روز گزارے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بیٹوں کی آمد کے باعث اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کر دیا تھا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کر دیا، جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ محکمہ داخلہ صرف واقعہ کی تفتیش کیلئے صرف لیٹرہی جاری کر سکی ،ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد چپ چاپ 14 روزہ کی ایکس پاکستان لیو پر چلے گئے، قائم مقام آئی جی کنور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‏اللہ تعالی شہباز شریف کو صحت دے لیکن اس خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے، جب بھی مریم نے سائلنٹ موڈ میں جانا ہو تو کورونا ہو جاتا ہے۔ اور اب اہم فیصلوں کو لٹکانے کے لیے ایک اور سیاسی قرنطینہ ہے۔ واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔۔میپکو حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا۔گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔ پاورڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہونے لگی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 31 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Read More