Author: admin

دسپور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند عسکری جماعت ’’الفا‘‘ کے جنگجوؤں نے انڈین آرمی کے قافلے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج جان بچانے کے لیے ملٹری آپریشن ادھورا چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والے فوجی قافلے پر کالعدم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) کے جنگجوؤں نے گھات لگاکر حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے بھارتی فوج کے قافلے پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ اچانک ہونے والے حملے سے بھارتی فوج کے اہلکاروں نے…

Read More

اوسلو: (ویب ڈیسک) ہم جانتے ہیں کہ فالج بہت تباہ کن ثابت ہوتا ہے کیونکہ خون کا لوتھڑا دماغی رگ میں پھنسنے سے دماغ کے اہم حصے آکسیجن اور خون کی کمی سے تیزی سے ناقابلِ تلافی انداز میں تباہ ہونے لگتے ہیں۔ اس ضمن میں اب بالکل نئی پروٹین تھراپی وضع کی گئی ہے جو فالج کے نقصان کو بہت حد تک کم کرسکتی ہے۔ جامعہ اوسلو کے سائنسدانوں کے مطابق فالج کے بعد مخصوص پروٹین داخل کرکے فالج کے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔ چوہوں کو فالج میں مبتلا کرنے کے چند گھنٹوں بعد ابتدائی آزمائش سے بہت…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کرشنا جن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹالی ووڈ اداکار کرشنا جن کو پیر کو دل کا دورہ پڑا تھا، آج صبح تقریباً 4 بجے حیدرآباد میں انتقال کر گئے۔ کرشنا جن کا پورا نام گھٹامنی شیوا راما کرشنا مورتی نے 350 فلموں میں کام کیا تھا اور وہ اس وقت کے ٹاپ اداکاروں میں سے ایک تھے، وہ ایک کامیاب ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 2009 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا، اداکار مہیش بابو…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ مختصر عرصے کیلئے اداکاری سے وقفہ لینا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں ’مسٹر پرفیکٹ‘ کے نام سے مشہور عامر خان نےاعلان کیا ہے کہ وہ اب فلموں سے ایک یا ڈیڑھ سال کا وقفہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں اور والدہ کے ساتھ وقت گزارنے کے باعث فلموں سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اب وہ زندگی مختلف طریقے سے جینا چاہتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ ’جب میں بطور اداکار…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ نگری کے سینئر اداکار متھن چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کالی رنگت کی وجہ سے کئی سالوں تک بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی ریئلٹی شو ’سا رے گا ما پا‘ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کرنے والے سینئر اداکار متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ اُن کی زندگی پر کوئی بائیوپک بنائی جائے کیونکہ انہوں نے بےحد مشکل زندگی گزاری ہے۔ متھن دا کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی نہیں چاہتا کہ کوئی بھی اس سے گزرے جس سے میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ سیزن میں عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا تھا، حالیہ سیزن میں سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کی سلیکشن کے معاملے پر آل راؤنڈر تنقید کی زد میں آئے تھے اور پاکستان جونئیر لیگ کی سلیکشن کے معاملے پر بھی عبدالرزاق پر کئی اعتراضات سامنے آئے تھے۔ پاکستان جونئیر لیگ میں حیدر آباد ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھاننے کے بعد عبدالرزاق سینٹرل پنجاب ٹیم کو جوائن نہیں…

Read More

سڈںی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بابراعظم کو موجودہ دورکا سب سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا۔ آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں بابراعظم کا کوئی جوڑ نہیں، کبھی کبھی آپ کچھ بھی کرلیں بابر اعظم کو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ بابر کے پاس آپ کے تمام حربوں کا توڑ ہوتا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر لبوشین نے کہا کہ بابراعظم کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بڑا کھلاڑی ہے جبکہ میکسویل نے کہا کہ بابراعظم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے آئے ہیں۔ دوسری جانب سٹیو سمتھ اور نیتھن لائن…

Read More

جہلم: (ویب ڈیسک) نیلم جہلم پن بجلی گھر 5 ماہ بعد بھی فعال نہ ہوسکا، بجلی گھر کی بندش سے قومی خزانے کو 36 کروڑ روپے یومیہ نقصان ہو رہا ہے اور نیشنل گرڈ کو بجلی بھی نہیں مل رہی۔ نیلم جہلم پن بجلی گھر کی بندش پر وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیل ریس ٹنل کے ڈھانچے میں دراڑیں پڑیں اور ٹنل سے کنکریٹ اور سٹیل کی موٹی تہہ سرنگ میں جا گری، سرنگ بند ہونے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل ہوا اور نقصان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف اور صرف صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔ زمان پارک میں سابق وزیراعظم کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت اور مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے جلسوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر آباد میں ہونے والے حملے سے متعلق پی ٹی آئی چیئر مین سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنائے جانے کے خلاف درخواست ناقابل قرار دے کر خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مخصوص نشست پر مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیربنانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیاہےکہ قانون واضح ہے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر وفاقی وزیر بن سکتا ہے، قانون میں ایسا کچھ نہیں کہ مخصوص نشست پر منتخب ممبر وفاقی وزیر نہیں بن سکتا، ممبر اسمبلی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت تعینات کرنا…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا۔ دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے۔ دعا بھٹو نے مؤقف اپنایا کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے جس وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں، درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔ رکن سندھ اسمبلی دعا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کرنے کے لیے وزیرقانون کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے وزرا شامل ہیں۔مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کو آج رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ایپل کمپنی کو توقع ہے کہ آئی فون اور اسمارٹ واچ کے بعداس کی نئی ڈیوائس ڈیجیٹل دنیا کو بدل کر رکھ دے گی۔ ایپل کی جانب سے مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے جو 2023 میں کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل ہیڈ سیٹ کی قیمت 2 سے 3 ہزار ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے جس میں ایم 2 چپ کا استعمال کیا جائے گا۔اس چپ کا استعمال کمپنی کی جانب سے میک بک ائیر اور میک بک پرو میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ…

Read More