تازہ تر ین

جی-20 ممالک شرح سود میں کمی اور قرضوں کی پائیداری پر کام کریں، چین

بالی: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جنپنگ نے انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں اضافے کو روکنے کی ذمہ داری دولت مند ممالک کو لینی چاہیے تاکہ دنیا میں یکساں طور پر ترقی، تعمیر اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ ہر قوم بہتر زندگی کی خواہش رکھتی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کو مخلصانہ طور پر دوسروں کی ترقی میں مدد کرنی چاہیے۔
چین کے صدر نے مزید کہا کہ اس دنیا میں خوشحالی اور استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا چلا جائے۔ ہمیں عالمی افراط زر پر قابو پانے اور معیشت اور مالیات میں منظم خطرات کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا چاہیے۔
صدر شی جنپنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دولت ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے تمام ممالک کے لیے ترقی کے یکساں مواقع پیدا کریں۔
چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح ترقی یافتہ معیشتوں کو مانیٹری پالیسی ایڈجسٹمنٹ کے منفی اثرات کو کم اور قرضوں کو پائیدار سطح پر مستحکم کرنا چاہیے۔
چینی صدر نے خبردار کیا کہ خوراک اور توانائی کے مسائل کو سیاسی بنانے سے گریز کیا جائے۔ مساوات کے بغیر دنیا میں امن ممکم نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv