Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے فلم ’ جوائے لینڈ ‘ کی نمائش روک دی ہے۔ محکمہ اطلاعات پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق فلم ’جوائے لینڈ ‘ کی نمائش پر پابندی مختلف حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والی مسلسل شکایات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد ملک میں نمائش کی اجازت دی تھی۔ خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے گھڑی چوری پکڑے جانے پر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، قانونی مشاورت مکمل ہوگئی ہے تو تاریخ بتا دیں کب مقدمہ دائر کریں گے؟۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اعلان کو ایک دن گزر چکا ہے، آج لانگ مارچ سے خطاب میں انتظار تھا کہ عدالت جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے جو نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت ضرور جانا، آج سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر رضامندی ظاہر کردی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے پاکستان مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات میں میکرو اکنامک فریم ورک اور رواں سال کے اہداف پر بات چیت کی گئی، آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر رضامندی ظاہر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحفہ میں ملنے والی گھڑی کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا علم ہے۔ پاکستان کسی بھی صورت حال میں پاکستان میں دہشت گردی کی دوبارہ بحالی کی اجازت نہیں دے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس دورے نے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات خصوصاً پاکستان میں اس سے آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نواز الدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کے سیٹ سے خواجہ سرا کے روپ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سیریز کے سیٹ سے دو تصاویر کو نواز الدین صدیقی اور ذی اسٹوڈیو نے مشترکہ طور پر شیئر کیا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ساڑھی میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں۔ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہیں اور فلمی مداح اپنے پسندیدہ اداکار کے نئے روپ کو دیکھ کر خوش نظر آتے ہیں۔ جرائم پر مبنی سیریزی کی شوٹنگ جاری ہے اور اسے اگلے برس او ٹی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے گاؤں سید پور میں چار سے پانچ چیتوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ چیتوں کی مبینہ موجودگی کے باعث سید پور گاوں میں مساجد سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی نفری سید پور کے علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے، محکمہ وائلڈ لائف کو بھی اطلاع کردی گئی ہے، سید پور کے رہائشیوں سے پرسکون رہنے کی گزارش ہے، وائلڈ لائف اہلکار سے مل کر علاقہ محفوظ رکھنےمیں کردار ادا کریں گے۔ ترجمان پولیس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا دورہ کیا اور فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور میں یادگار شہداء پر حاضری دی اس دوران پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ بیان کے مطابق سپہ سالار نے بہاولپور میں خیرپور ٹامیوالی میں فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا، مشق میں جے ایف 17 تھنڈر، گن شپ ہیلی کاپٹرز اور مشینوں نے شرکت کی۔ آئی…

Read More

سیہون: (ویب ڈیسک) خیر پور سے سیہون آنے والی زائرین کی مسافر وین کو انڈس ہائی وے روڈ پر حادثہ پیش آیا جس کے باعث 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیہون اقبال حسین کے مطابق حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں 8 خواتین، 6 بچیاں، 4 بچے ، دو مرد بھی شامل ہیں، جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب قلندرکے زائرین کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے اوورسیز پاکستان سے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دنیا کی تحریک فنڈزاور پیسے کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی،ہماری حقیقی آزادی مارچ کو آپ کی ڈونیشنز کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز فراہم کرکے ہماری تحریک کو کامیاب کریں۔

Read More

بغداد: (ویب ڈیسک) بغداد کے ہوائی اڈے میں 3 روز کے دوران دوسری مرتبہ آگ لگنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ وزیر اعظم نے فرائض منصبی میں لاپرواہی برتنے پر ہوائی اڈے کے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نذر آتش کے تازہ ترین واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو منزلہ نینوی ٹرمینل میں ایئرلائن کے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا۔ حکام کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے آگ کے بعد شروع کی گئی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ کے لیے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔ وزارت عظمیٰ سے جاری ایک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بین الاقوامی تعلقات میں تباہ کن فلسفوں اور نظریات کو مکمل امن کے فلسفے سے تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی نظام کو قوانین، اخلاقیات اور اقدار پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ دنیا کو سب کے لیے ایک بہتر جگہ بنایا جاسکے، سائبر وارفیئر کی بے پناہ طاقت کو ہوشیاری سے انسانیت کی تباہی کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ”مارگلہ ڈائیلاگ“ کے خصوصی سیشن…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ نے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو 2022 میں جے ایف17 تھنڈر طیارے کی دوران اڑان ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ آپریشنل مشنز اور مشقوں کے دوران اندرون ملک ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کا کامیابی سے انعقاد کرتی رہی ہے، تاہم طویل فاصلے کے فیری مشن کے دوران پی اے ایف کے اپنے ٹینکر طیارے کے ذریعے بین الاقوامی پانیوں پر ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ پاک فضائیہ نے اپنے تین جے ایف 17 لڑاکا طیارے بحرین انٹرنیشنل ایئر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و پاکستان ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پر ووٹ چوری پہلے ثابت ہوچکی تھی، اب توشہ خانہ اور دوسری چوریاں بھی ثابت ہورہی ہیں، ایبسلوٹیلی ناٹ سے بات اب ایبسلوٹیلی فراڈ پر چلی گئی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا مہم پر اربوں روپے خرچ کیے،عمران خان دھاندلی کرکے پارلیمنٹ میں آئے لیکن ان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔ انہوں ںے کہا…

Read More