Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 نومبرتک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 نومبرکو پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 72 کروڑ ایک لاکھ ڈالرتھے، ایک ہفتے کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 نومبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 95 کروڑ 90…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 450 روپے کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 35 ہزار 802 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہوکر 1766 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تیل فراہم کرنے والی کمپنیز نے وزیرمملکت توانائی مصدق ملک کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے تیل کمپنیز پر 5 ارب روپے سے زائد بوجھ ڈال دیاگیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کی نقل و حمل کی لاگت 2 سے 3 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی، نقل و حمل کا 2 ارب 85 کروڑ روپےکا بوجھ کمپنیز پر ڈال دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر گرنے کا ڈھائی ارب روپے کا بوجھ بھی کمپنیز پر…

Read More

گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) خصوصی عدالت نے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں ملزم نوید کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزم نوید مہر کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ملزم کا چہرہ ڈھانپ کر عدالت لایا گیا۔ پولیس نے ملزم نوید سے تفتیش کے لئے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی، خصوصی عدالت نے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں ملزم نوید کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ ملزم نوید کو فائرنگ کے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار آئیڈیاز2022کے گیارھویں ایڈیشن کی تقریبات عروج پر ہیں۔ ایونٹ کا تیسرا د ن پرائیڈ آف پاکستان جے ایف 17تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینرطیاروں کے اسٹیٹک ڈسپلے میں حاضرین کی خصوصی دلچسپی کے حوالے سے نمایاں رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جارہی بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے پویلین میں دکھائے گئے طیاروں میں غیر ملکی مندوبین اور عسکری حکام نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ حاضرین، مندوبین اور غیر ملکی معززین کو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے مفت حج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی اے سی کے مطابق وزیر اعظم، وزرا یا کوئی بھی سیاسی شخصیت مفت حج نہیں کر سکتے۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران، خدام، معاونین کیلئے مفت حج کی سہولت ختم کی جائے، کون کون مفت حج پر جاتا ہے تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں، کوئی بیوروکریٹ، سیاستدان یا افسر مفت میں حج نہیں کر سکتا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ ہمیشہ کیلئے مفت میں حج کی سہولت کو ختم کیا جائے، ملک قرضوں میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میرا تعلق احترام کا تھا ہے اور رہے گا، کابینہ میں میرا اور شہزاد اکبر کا جھگڑا ہوا تھا۔ میں نے عمران خان کو شہزاد اکبر کے بارے میں کہا تھا یہ باہر چلا جائے گا۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ لندن سے فنڈز آئے تھے، اس پر مجھے بلایا گیا۔ اس سارے معاملے پر کابینہ میں،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم عوام اور منتخب نمائندوں کے مابین سماجی معاہدے اور آئین کے خلاف ہیں، موجودہ قانون کے تحت عوامی عہدیدار بطور ٹرسٹی احتساب سے نکل جائیں گے، کرپشن کے نا قابل احتساب ہونے سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا کہنا درست ہے کرپشن ایک بیماری ہے، کرپشن کا احتساب…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ کی بسوں کی خریداری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ صوبائی وزیر نے بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ یلو لائن کے مختلف آپشن پر جامع ورکنگ مکمل کی جائے ، تاکہ عالمی بینک کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جاسکیں۔ ان کہنا تھا کہ پروجیکٹ کے اسکوپ کو بڑھایا جائے اور بسوں میں مزید اضافہ کیا جائے،ایف ٹی سی سے بلوچ کالونی اور ایف ٹی سی سے میٹروپول…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد تھا کہ ان کے کیس ختم ہوں اور پھر یہ اپوزیشن کو ختم کریں۔ لانگ مارچ کے کے شرکا سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کا 1100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔ ہمارے دور میں ڈیفالٹ رسک 5 فیصد تھی، اب 80 فیصد ہے۔ میں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ ان سے معیشت نہیں سنبھلے گی۔…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلا مرحلے کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حب اور لسبیلہ میں امیدوار کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع لسبیلہ میں 475 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ حب میں 586 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 11 دسمبر کو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے جبکہ بلاول بھی کراچی سے روانہ ہوگئے ہیں۔ آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے مشاورت میں شامل ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی طیارے سے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ بھی اہم مشاورت کا حصہ بنیں گے۔

Read More

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) بارش کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا کر دی گئی۔ حرمین شرمین سے متعلق سوشل میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں بارش کے لیے امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدرشیخ عبدالرحمٰن السدیس کی امامت میں نماز استسقا ادا کی گئی، اس موقع پر نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے اپنے جبے الٹے پہنے۔ مسجد نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز استسقا ادا کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بارش کے لیے دعائیں کیں۔ واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین…

Read More