اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و پاکستان ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پر ووٹ چوری پہلے ثابت ہوچکی تھی، اب توشہ خانہ اور دوسری چوریاں بھی ثابت ہورہی ہیں، ایبسلوٹیلی ناٹ سے بات اب ایبسلوٹیلی فراڈ پر چلی گئی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا مہم پر اربوں روپے خرچ کیے،عمران خان دھاندلی کرکے پارلیمنٹ میں آئے لیکن ان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔
انہوں ںے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے تحریک انصاف کی حکومت کو قبول نہیں کیا، تحریک انصاف حکومت میں سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا، عمران خان پر ووٹ چوری پہلے ثابت ہوچکی تھی، اب توشہ خانہ اور دوسری چوریاں بھی ثابت ہورہی ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایبسلوٹیلی ناٹ سے بات اب ایبسلوٹیلی فراڈ پر چلی گئی ہے، عمران خان کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گزشتہ دور حکومت میں قومی خزانے کو مال مفت سمجھ کر لوٹا گیا۔
انہوں ںے استفسار کیا کہ عمران خان! بتائیں سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والے 13 ارب روپے کہاں ہیں؟ عمران خان کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے، عمران خان کس وجہ سے فوری انتخابات کا مطالبہ کررہےہیں؟
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے استفسار کیا کہ عمران خان کے اقتدار کے چار سال غیرقانونی تھے، کیا وہ بھی گنتی میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں؟ عمران خان توشہ خانہ سے بڑے سے بڑے تحائف نکال کر بیچنے گئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

