اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اورسینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے حوالے سے درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ۔عدالت عالیہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم بھی جاری کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجنے کے بعد مقدمات کا اندراج کا پتہ چلا ، سندھ ، بلوچستان میں متعدد مقدمات درج کئے گئے ، اصل تعداد معلوم نہیں ، قانونی حق کے استعمال کیلئے مقدمات کی تفصیل ملنا ضروری ہے ۔
وکیل بابراعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی واقعہ کے 50مقدمات درج ہو چکے ہیں،اعظم سواتی کی اسلام آباد سے دوسری جگہ منتقلی روکی جائے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسارکیاکہ کیسے سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر ہوتا ہے ؟ چیک کرکے بتائیں سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول اس طرح ہے جس طرح بتایا جا رہا ہے ؟
بعدازاں عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

