Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لانگ مارچ کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و عامہ کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، سیکٹری داخلہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہاں اور اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے لانگ مارچ کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے لانگ…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں آج برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم لاسٹ 16 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔ برازیل کی ٹیم 2 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پرہے۔ آج کے میچ میں برازیل کی جانب…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 30 ویں میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے قابو کیا۔ گھانا کی جانب سے محمد سالِسو نے 24ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو محمد قدوس نے 34 ویں منت میں دُگنا کر دیا۔ جنوبی کوریا کے چو گیو سنگ نے 58 ویں اور 61 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے گھانا کی دو گول کی برتری کو برابر کیا۔ 68 ویں منٹ میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کو ٹیلی فون کیا اور ان سے مغربی جاوا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے گذشتہ ہفتے مغربی جاوا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر انڈونیشیا کے صدر سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے انڈونیشین بھائیوں اور بہنوں کے غم کو محسوس کر سکتے ہیں جنہیں حال ہی میں زلزلے جیسی قدرتی آفت سے بے پناہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے انڈونیشیا کی حکومت کی طرف سے فراہم…

Read More

دبئی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج کا کردار غیر سیاسی بنا کر صرف آئینی ذمہ داری تک محدود کر دیا ہے، یہ فیصلہ طویل مدت تک فوج کے وقار کو بڑھانے میں مدد دے گا، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گا۔ خلیجی اخبار کو انٹرویو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، ملکی سیاست میں کردار کی وجہ سے فوج کو ہمیشہ شدید تنقید کا سامنا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لئے بے مثا ل قربانیاں دیں ہیں۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کی قیادت میں نیوی وار کالج کے زیر اہتمام 52 ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے ملکی و غیر ملکی شرکا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور اس حوالے سے افواج پاکستان کا کردار…

Read More

پاکپتن: (ویب ڈیسک) پاکپتن میں پسند کی شادی پر سسر نے داماد کو قتل کردیاجبکہ مکان کے تنازع پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق پاکپتن کے گاؤں 13 کے بی میں محمد احمد کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ ملزم حق نواز نے فائرنگ کردی۔ مقتول محمد احمد نے ڈیڑھ سال قبل حق نواز کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش ہسپتال منتقل کردی۔ ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں نہ آ سکی۔ دوسری جانب پاکپتن میں ہی مکان کے تنازع پر بھائی نے گولیاں…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ڈومسٹک میچ کے دوران بلے باز نے ایک اوور میں 7 چھکے مار کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ کرکٹ کی کوریج کرنے والی آفیشل ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارت میں ہونے والے ایک ڈومیسٹک کرکٹ میچ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بلے باز نے بولر کی خوب درگت بنائی۔ ویب سائٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی جس کے 49 ویں اوور میں بلے باز رتوراج نے بولر کی خوب درگت بناتے ہوئے پہلی چار گیندوں پر ہی چار چھکے مار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکمرانوں پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاست دانوں کے نام پر مافیاز، پارٹیوں کی صورت میں جتھے سرگرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی باریاں لگی ہوئی ہیں، انہیں عوام کی کوئی پروا نہیں کیوں کہ ملک میں سیاست دانوں کے نام پر مافیاز، پارٹیوں کی صورت میں جتھے سرگرم ہیں۔ سراج الحق کا سودی نظام سے متعلق کہنا تھا کہ سود خوروں سے توقع نہیں کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار شان شاہد نے اپنی ممکنہ فلم مجاجن کے سیکوئیل کی ہیروئن کے نام کا انکشاف کیا ہے۔ اداکار 2006 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم مجاجن کے سیکوئیل ’مجاجن 2‘ میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ان کے مدمقابل صائمہ تھی۔ شان شاہد نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اگر انہیں فلم ’مجاجن 2‘ کی پیشکش ہوتی ہے تو اس فلم کے سیکوئیل کے لیے اداکارہ مہوش حایت یا ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہوں گی۔ اداکار نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل ریٹائر ہورہے ہیں اور پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی۔ جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیرکےحوالے کریں گے اور جنرل عاصم منیر اس…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کا نام بدل کر ایم پاکس رکھ دیا ہے۔ جون میں عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ ماہرین کے ساتھ ملکر منکی پاکس کا نام بدلنے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارے نے بتایا تھا کہ منکی پاکس کا نام تبدیل کرنےکا یہ فیصلہ دنیا بھر کے 30 سائنسدانوں کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد کیا گیا۔ اس خط میں ماہرین کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کا نام فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ایسا نام…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ ریواٹھی 32 برس بعد ایک بار پھر فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بگ باس 16 کی قسط میں ریواٹھی نے اپنی آنے والی فلم ’سلام وینکی‘ کی تشہیر کے لیے کاجول کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی۔ شو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں فلم ’ٹائیگر 3‘ میں 32 سال کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس میں کترینہ کیف بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لَو‘ میں سلمان…

Read More