Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آجکل ملک میں بدتمیزی کا ماحول بنایا ہوا ہے، ہم جتنی کوشش کرلیں مگر بدتمیزی نہیں کرپاتے۔ ہمیں مل کرچلنا چاہیے، اسمبلیاں توڑنے کی بات ہورہی ہے، نہ توڑیں تواچھا ہے اگراسمبلیاں توڑیں گے توبہت ہی اچھا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ برس سے سندھ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس دوران صوبے میں کئی اچھے کام ہوئے ہیں۔ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے ٹرانسپورٹ کمپنی بنائی، سندھ میں کینسرکا مفت علاج ہورہا ہے،ہم نے دریائے سندھ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) آرٹس کونسل کراچی میں چار روزہ پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح ہوگیا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اردو کانفرنس کے لیے سندھ سے بہترکوئی جگہ نہیں۔ 4 روزہ پندرہویں عالمی اردوکانفرنس کے افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیرزادہ قاسم، سحر انصاری، امجداسلام امجد سمیت معروف اُدبا، شعرا اور مصنفین نے شرکت کی صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے بتایا کہ تیرہ ، چودہ اور پندرہ جنوری کو گوادر میں پاکستان ادب میلہ سجائیں گے، انہوں نے لاہور، اسلام آباد، پشاور، مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1550 روپے اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1550 روپے بڑھ کر ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 62 ہزار 750 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1329 روپے اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 532 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر بڑھی ہے اور فی اونس سونے کی عالمی قیمت 1780 ڈالر ہوگئی ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 26 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 نومبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر تقریباً ساڑھے 7 ارب ڈالر تھے۔ کمرشل بینکوں کے پاس ڈالرکا ذخیرہ گذشتہ ہفتے 6 کروڑ ڈالر بڑھا تھا۔ پچیس نومبر تک کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 87 کروڑ ڈالر تھے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ لندن میں جائیداد کے حصول کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کو کیس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لندن میں پراپرٹیز کیس کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے ان سے رابطہ کیا تھا، ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا کیونکہ 2020 میں جب یہ کیس لندن کی عدالت میں دائر کیا گیا اس وقت وہ ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ…

Read More

جہلم: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیں گے، 20 مارچ سے قبل ہم نے کے پی کے اور پنجاب میں الیکشن کروانے ہیں۔ جہلم کی تحصیل دینہ میں فواد چودھری نے دینہ منگلا بائی پاس دو رویہ روڈ کا افتتاح کر دیا، 12.83 کلو میٹر دو رویہ روڈ ایک ارب تیرہ کروڑ لاگت سے تیار کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو قابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے وطن کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے آرمی کے پیشہ وارانہ امور میں قابلیت اور کردار کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ فوج قوم کا قیمتی اثاثہ ہے، دو قابل ترین افسران کی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کو رہا نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے ملزمان کو ایم پی او کے تحت 3 ماہ نظر بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ پروین رحمان کی بہن اور اہل خانہ کو ملزمان سے جان کا خطرہ ہے، ایم پی او قوانین 1960 کے تحت ملزمان کو 3 ماہ نظربند رکھا جائےگا۔ خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ ملزمان کو پروین رحمان قتل کیس سے بری کر چکی ہے، ملزمان میں شامل امجد حسین ، ایاز علی…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ گروپ چیٹس میں پہلے جب میسج کیا جاتا تھا تو کسی بھی فرد کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی جس سے اکثر علم نہیں ہوتا تھا کہ کس نے یہ میسج کیا ہے۔ مگر اب واٹس ایپ نے اس حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب جب بھی کسی گروپ میں لوگوں کی جانب سے میسج بھیجا جائے گا تو ان کی پروفائل فوٹو دیگر اراکین کو نظر آئے گی۔ یہ فیچر موبائل اور ویب ورژن دونوں میں متعارف کرا دیا گیا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے، ظالمانہ اور جابرانہ نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے، یہ پہلی اپوزیشن ہے جو حکومت کو کہہ رہی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کریں، سیاسی مخالفین صرف نعرے نہ لگائیں بلکہ 18ویں ترمیم پر عمل کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جب بھی اسمبلی میں پہنچیں ہیں علاقے کے لوگوں کی ضروریات پر کام کیا، آج ہم دو 3 گراؤنڈز کا افتتاح کریں گے، یہ پہلی اپوزیشن ہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ کے حکم پر امریکی سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے افسر طلبی کے سمن لیکر زمان پارک پہنچا، سائفر کیس میں ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کردیا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت امریکا کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا تو چین کے ساتھ اس کے باہمی اعتماد میں اضافہ نہیں ہوگا۔ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکا مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور معاہدے کی روح…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 44 پوائنٹس اضافے سے 42393 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 310 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا، بازارمیں آج 16 کروڑ شیئرز کے سودے پونے 5 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 766 ارب روپے ہے۔

Read More