Author: admin

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ کروشیا اور مراکش نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ جمعرات کو گروپ ایف کے 2 میچز کھیلے گئے ،جس میں بیلجیئم اورکروشیا جبکہ مراکش اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا اس کے علاوہ آخری گروپ میچ میں مراکش نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ایف میں مراکش نے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے اونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی جب کہ دیگر کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔ انسداد منشیات فورس نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گوادر میں خطرناک و بیابان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران اونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی گئی۔…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی احرام پہنے ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کیجانب سے انہیں عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے۔ ویڈیو اور تصاویر میں شاہ رخ خان کو احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے جو مسلمان عمرے اور حج کی ادائیگی کے دوران پہنتے ہیں۔ اس کےعلاوہ شاہ رخ خان نے کووڈ ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔البتہ اس حوالے سے خود شاہ رخ خان کی جان سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ گزشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صدر کے مواخذے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پرویز الہیٰ سے اب دوریاں بڑھ گئی ہیں، اگر اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کریں گے، آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عامر کو میں آگے لانا چاہتا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی بندہ نہیں خریدا، الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) نے گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس این جی پی ایل کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گھریلو صارفین کو شہر میں تین وقت گیس فراہم کرنے کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6 سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جس کے بعد دوپہر دن 12 بجے سے لے کر دو بجے تک گیس کی فراہمی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ تیل، ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز کھولنے پر قطعی کوئی پابندی نہیں لگائی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، خام تیل، ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے یا کنٹریکٹس پر بھی کوئی پابندی (زبانی یا کسی اور طرح) عائد نہیں کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی غلط اطلاعات منفی مقاصد کے تحت مارکیٹ میں غیریقینی کی صورت حال…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے میچ کے دوران اپنا گانا اسٹیڈیم میں بجتا سن کر جذباتی ہو کر خوشی سے جھوم اٹھیں۔ انسٹاگرام پر شیئر وڈیو میں وہ فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود ہیں، عین اسی وقت اسٹیڈیم فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی اسکائی‘ سے گونج اٹھتا ہے۔ اس یاد گار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے ہوئے نورا فتیحی اپنے گانے پر جذباتی ہوکر جھومنے لگ جاتی ہیں۔ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے…

Read More

ایڈیلیڈ آئی لینڈ: (ویب ڈیسک) انٹارکٹیکا کے خطے میں تحقیق کرنے والے سائنس دانوں نے سمندر کی 100 میٹر کی گہرائی سے سمندری گھاس کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔ جنوب مغربی انٹارکٹک میں موجود جزیرہ نما ایڈیلیڈ آئی لینڈ پر قائم روتھیرا ریسرچ اسٹیشن پر کام کرنے والی ایک محققین کی ٹیم نے گہرے سمندر سے ہونے والی اس دریافت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انٹارکٹیکا کے متعلق اہم معلومات فراہم کرے گی۔ ایک چھوٹی سی کشتی میں نصب ریمورٹلی آپریٹڈ وہیکل کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے یہ ’ریڈ ایلگا پالمریا ڈیسیپئن‘ سطح سمندر سے 100…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) کمپیوٹراورفون کے بے دریغ استعمال سے ہماری گردن میں اینٹھن اور تکلیف عام ہوچکی ہے۔ اس کےلیے فزیوتھراپی یا ادویہ استعمال کی جاتی ہیں۔ تاہم اب ایک جدید الٹراساؤنڈ مساجر سے اس تکلیف کو دور کیا جاسکتا ہے۔ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر موجود اس ایجاد کا پورا نام ’پورٹیبل الٹراساؤنڈ مساجر‘ یا پی یو ایم ہے۔ یہ ایک سیکنڈ میں دس لاکھ لاکھ ارتعاشات خارج کرتا ہے جو گوشت اور ہڈیوں کی گہرائی تک پہنچتے ہیں۔ ایک میگاہرٹز کی الٹراساؤنڈ شعاعیں اعصاب اور ہڈیوں کو راحت پہنچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پی یو ایم میں پٹھے اور…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی خطے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہیں، پاکستان میں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، پاکستان خیرات نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف چاہتا ہے۔ شرم الشیخ کانفرنس میں کامیاب موسمیاتی سفارت کاری میں کردارادا کرنے والوں سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان میں بہت تباہی مچائی، سیلاب سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، کاپ 27 میں کامیاب موسمیاتی سفارت کاری پر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین کے حوالے سے گھٹیا زبان استعمال کی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے زیادہ گھٹیا انسان کوئی نہیں، خواتین اگر آزادی کی تحریک میں شمولیت نہ کرتیں تو شاید پاکستان آزاد نہ ہوتا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری طرف سے پٹیشن دائر ہورہی ہے، جو ظلم سواتی صاحب اور ان کے خاندان پر ہوا، ہم چاہتے ہیں سپریم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئے صوبے کے قیام اور آئینی ترامیم کے لئے سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی۔ ملک میں ایک بار پھر نئے صوبوں کے قیام کی باز گشت سنائی دینے لگی، وفاقی وزیر خورشید شاہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، خالد مگسی اور نوید جیوا کو سپیشل کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پی ٹی آئی منحرف رکن رمیش کمار، نزہت پٹھان اور رکن اسمبلی صابر حسین شامل ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی آئین کے آرٹیکل 25 بی، 51 ، 63…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کسی بھی خاتون کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنے کو جرم قرار دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی کرائم انویسٹی گیشن بیورو نے اس حوالے ایک ٹویٹ پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی لڑکی یا عورت کو 14 سیکنڈ سے زیادہ گھورنے پر ملزم کو قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ بھارت کی کرائم انویسٹی گیشن بیورو کے مطابق چاہے آپ کسی کو جانتے ہیں یا نہیں جانتے۔ جانے یا انجانے یا پھر مذاق میں بھی کسی خاتون کو 14 سیکنڈ سے زائد نہیں گھور…

Read More