Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کیس میں بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت سے اجازت لی گئی، جبکہ گزشتہ روز عدالت نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا۔ دوران سماعت سی سی پی او کے وکیل نے موقف اپنایا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا، سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا جبکہ ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا۔ سی سی پی او لاہور کے وکیل عابد زبیری کا کہنا تھا کہ حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے صدر، سفیر اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، حالیہ سیلاب کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت نے متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول…

Read More

کراچی:(ویب ڈیسک)22نومبرکو ہونے والے واقعے کی تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ 22نومبر کو کراچی میں پاکستان نژاد سوئیڈش باشندے کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شاہین فورس اہلکارکے کیس کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے خول ملزم خرم کی پستول سے میچ کرگئے۔ ڈسٹرکٹ ساوتھ ٹیم نے ملزم خرم نثار کا اسلحہ برآمد کیا تھا، پولیس کو پستول کے ساتھ 6 گولیاں بھی ملی تھیں ملزم خرم نثار کے نائن ایم ایم پستول سے ہی عبدالرحمان شہید ہوا ملزم جس کار میں سوار ہوا وہ بھی پولیس نے قبضے میں لے لی تھی، واردات میں استعمال کار…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ جاپان اور سپین نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ گروپ ای میں 2 میچز کھیلے گئے جس میں جرمنی اور کوسٹاریکا جبکہ جاپان اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جرمنی نے کوسٹاریکا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا جبکہ جاپان نے سپین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سےشکست دی۔ جرمنی مقابلہ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا جبکہ سپین میچ ہار کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔ گروپ میچز کے…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) ہم بچپن سے دیکھتے اور سنتے آرہے ہیں کہ فٹبال میں ہوا بھری جاتی ہے لیکن قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی فٹبال کافی منفرد ہے۔ اگر ہم آپ کو بتائیں کہ اس فٹبال میں ہوا بھرنے کے بجائے اسے چارج کیا جاتا ہے تو واقعی آپ حیران ضرور ہوں گے۔ ایسا ہی کچھ ہوا جب سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس میں قطر میں جاری ورلڈکپ میچ سے قبل فٹبال کو ساکٹ میں لگی تاروں کی مدد سے چارج کیا جارہا تھا، یہ دیکھ کر صارفین کافی حیران ہوئے۔ قطر میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کا مستقبل کیا ہو گا؟ حکومت اور اپوزیشن نے آج اپنے اپنے اجلاس طلب کر لئے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج قائد اعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اڑھائی بجے ہو گا، اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی شریک ہوں گے۔ عمران خان پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے، پارلیمانی پارٹی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے اپنی رائے دے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما…

Read More

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے زاہد…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 093 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 093 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.26 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے شہر سمنگان میں مدرسے پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے اس واقعہ پر اپنی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغانستان کے عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا شہر ہے، اس کے مستقبل کا فیصلہ بھی ہم کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے خرچ کرنے والے ایم کیو ایم کو ختم نہیں کر سکے، پریشان وہ ہیں جو2018 میں الیکشن جیتے۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی، ہم نے اس شہرکو بنایا اب اس کو بچائیں گے، ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے شہرکراچی کی بہتری کیلئے کام کیا۔ ایم…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر کرنے کے بجائے ایک سال آگے بھی جاسکتے ہیں۔ شاہ اویس نورانی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کی بھڑکیں بہت سنی ہیں مگر ایسا ایسا کچھ نہیں ہے، ملک دیوالیہ پن کے قریب تھا ہم اسے واپس لائیں گے، انتخابات وقت پر کرنے کے بجائے ایک سال آگے بھی جاسکتے ہیں، جتنی بھڑکیں انہوں نے ماری کیا ان پر عمل…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جائیدادوں کے حصول کے لیے عدالتی جنگ میں وسیم اختر نے 2015 کے پارٹی آئین کو تیار کرنےکا اعتراف کرلیا۔ لندن کی عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے بذریعہ ویڈیو لنک بیان دیا۔ وسیم اخترکا کہنا تھا کہ 2015 کا آئین بنانے کے لیے مجھے بانی متحدہ نے ہدایت دی تھی، اس وقت میں سی ای سی کا انچارج تھا، آئین کا ڈرافٹ تیار کرنے کے لیے سید سردار احمد کو پیغام دیا، سردار احمد نے ہی 2015 کے آئین کا ڈرافٹ تیار کیا، یکم…

Read More