Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے اور انٹربینک میں ڈالر 0.12 فیصد سستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر کا بھاؤ 26 پیسےکم ہوکر 223.69 روپے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 223.95 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 231.50 روپے برقرار ہے۔

Read More

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید کی عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی کہ وہ عمرے کیلئے مدینے سے مکہ روانہ ہورہے ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ… اللہ پاک نے مجھے دوبارہ اپنے گھر بلایا اور میں عمرہ کرنے کے قابل ہوگیا۔ تمام دوستوں اُن کے خاندان اور آپ سب کے لیے، میرے خاندان کے لیے دعا۔ اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، وہ ہم سب پر اپنی…

Read More

گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) خاتون دوست کی خواہشات پوری کرنے والا ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے انکشاف ہوا کہ وہ اپنی دوست کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے وارداتیں کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسد نے اپنی دوست کے لیے مہنگا موبائل خریدنے کی متعدد واراتیں کیں۔ اس موقع پر ملزم کی جانب سے بیان دیا گیا کہ خاتون دوست بار بار مہنگے موبائل کا تقاضا کرتی تھی، اس کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے وارداتیں کیں۔ پولیس نے لاہور…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں انشورنس کی رقم ہتھیانے کے لالچ میں بیوی کو قتل کر کے ایکسیڈنٹ کا ڈرامہ رچانے والے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی انشورنس لینے کی لالچ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو گاڑی کی ٹکر سے مروا کر ڈرامائی انداز میں ٹریفک حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تحقیقات کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جے پور پولیس نے بتایا کہ مہیش چند نامی شخص نے کرائے کے قاتل…

Read More

آئیڈاہو: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے 49.21 فٹ دور موجود ہدف پر کاغذ کا جہاز پہنچا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جنہوں نے اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے انہیں کئی بار کوششیں کرنی پڑیں۔ کئی بار جہاز ہدف کے قریب سے بھی گزرا لیکن آخر کار وہ کاغذ کا جہاز بالٹی میں پھینکنے میں کامیاب ہوہی گئے۔ ڈیوڈ رش سے قبل یہ ریکارڈ جہاز کو 19.68 فِٹ…

Read More

البرٹا: (ویب ڈیسک) صومالیہ میں گرنے والے غیر معمولی بڑے شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت ہوئی ہیں اور غالباً اس میں ایک اور تیسری معدن سائنس کے لیے بالکل نئی ہوسکتی ہے۔ مشرقی افریقہ کے ملک صومالیہ کے ایک کم آبادی والے گاؤں میں گرنے والے دو میٹر طویل اور 15 ٹن وزنی شہابی پتھر کا ایک ٹکڑا کاٹ کر جامعہ البرٹا کے پروفیسر کرِس ہرڈ اور ان کے ساتھیوں نے ایک عرصے تک اس کا مشاہدہ کیا اور بتایا کہ اس میں دو بالکل نئی معدن موجود ہے اور تیسری نئی معدن کا شبہ بھی ہے۔ یہ شہابی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے موبائل گیمز پورٹ فولیو میں 7 نئی گیمز کا اضافہ کر دیا ۔ نیٹ فلکس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے اپنے موبائل ایپ پر گیمز پورٹ فولیو کو مسلسل بڑھا رہا ہے، جس کے لیے نیٹ فلکس نے گیمنگ کیٹلاگ میں سات نئی گیمز کے اضافے کیے ہیں۔ خیال رہے کہ نیٹ فلکس ایپ پر تمام گیمز صارفین کے کھیلنے کے لیے مفت ہیں اور ان میں اشتہارات بھی نہیں ہوتے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ پر 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست منظور کر لی۔ ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے مزید اعظم سواتی کی ضرورت نہیں، ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اعظم سواتی کو جوڈیشل کرنے کی درخواست دی۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے کے پاس اعظم سواتی کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی نے لکھا کہ عمران خان کو ملاقات میں یقین دہانی کروادی ہے کہ وزارت اعلیٰ ان کی امانت ہے، پی ٹی آئی چیئرمین جب چاہیں گے اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام دنیا کی با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل ٹائمز کی جانب سے سب سے 25 بااثر خواتین کی فہرست کی جاری کی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 2022 ء کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین کو ان کے شعبوں میں نمایاں خدمات کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے ۔ معروف جریدے نے شیری رحمان کو ’تحمل مزاج‘ خاتون کا لقب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چئیرمین نارملائزیشن کمیٹی پاکستان فٹبال فیڈریشن ہارون ملک نے کہاہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم جنوری میں سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہارون ملک نے بتایا کہ پی ایف ایف الیکشن کیلئے پیش رفت جاری ہے،15 دسمبر تک رجسٹرڈ ہونے والے کلبز ووٹ کے اہل ہوں گے۔ فٹبال ورلڈکپ کے دوران فیفا سمٹ میں اہم ملاقاتیں ہوئیں،کئی ملکوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،اگلے ہفتے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ چیلنج کپ کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے 506 رنز اسکور کر کے اپنا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اب ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے،یہاں تک کہ اس حوالے سے چین اور بھارت بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔ہیپا ٹائٹس سی کو 2030تک ختم کرنے کے حکومتی عزم کے باوجود،اس مرض کے پھیلاؤ میں بتدریج اضافہ ہوا ہے،یہاں تک کہ اس وقت تقریباً1کروڑ پاکستانی ہیپا ٹائٹس سی کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں،جن کی تشخیص اور علاج کی اشد ضرورت ہے۔صرف2020میں ہیپاٹائٹس سی کے 4لاکھ61ہزار نئے کیسز رپورٹ کئے گئے،جو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلہ میں نئے کیسز کی زیادہ تعداد ہے۔یہ اعداد و…

Read More