Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پنجاب اسمبلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یقین دلایا کہ وہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے، پی ڈی ایم نااہل لوگوں کا ٹولہ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کا زبردست فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے میں بالکل پریشانی نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب آئی او ایس کے صارفین کو چیٹ میں تاریخ کا ایک آپشن دکھائی دے گا جسے استعمال کرتے ہوئے وہ پرانا پیغام ڈھونڈ سکیں گے۔ اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جسے دیکھتے ہوئے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ مذکورہ فیچر کیسے استعمال کرسکیں گے۔ چیٹ میں ‘کیلینڈر’ کا آئیکن…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) ہر ماہ کے آغاز پر بلوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ گزشتہ مہینے کے مقابلے میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ طرز زندگی کے اخراجات میں 2022 کے دوران واقعی بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے 2022 کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے اور کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کے نتیجے میں طرز زندگی کے اخراجات میں 8.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ، روس پر…

Read More

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے بتایا ہے کہ ایپل کی جانب سے ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کے حوالے سے انہیں ہونے والی ‘غلط فہمی’ دور ہوگئی ہے۔ ٹوئٹر کے نئے مالک کی جانب سے گزشتہ دنوں کئی ٹوئٹس میں ایپل پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسمارٹ فون کمپنی نے ٹوئٹر کے لیے اپنے اشتہارات ختم کردیے ہیں اور سوشل نیٹ ورک کو ایپ اسٹور سے باہر نکالنے کی دھمکی دی ہے۔مگر یکم دسمبر کو اپنے ٹوئٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ وہ ایپل کے ہیڈکوارٹر میں جاکر سی ای او ٹم کک…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پورا سندھ تباہ حال ہو چکا ہے اور کراچی کے مقامی لوگوں پر مختلف سرکاری اداروں کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا تمام محکموں میں کرپشن اور لوٹ مار ہے، پورے سندھ کا حال تباہ ہے، بارشوں میں پیپلزپارٹی اور اس کی حکومت مکمل طور پر بے نقاب ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا چاہو لوٹو اور کھاو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے خصوصاً شہر کو اپنی کھیتی بنا رکھا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاویف لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں جلد انتخابات کے مطالبے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ہم سے کارکردگی کا پوچھنے والے ہماری 2017 کی کارکردگی سے جائزہ لیں، یہ بتایا جائے ملک کو مریض کس نے بنایا، کس نے غلط دوائیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا آپ دو صوبوں کے وسائل استعمال کرکے ایک تقرری روکنا چاہتے تھے، وہ تو رک نہیں سکی، اب آپ اسمبلیاں توڑنے کی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے حارث رؤف کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر مبارکباد دی گئی۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف لاہور قلندرز پلیئز ڈیولپمنٹ پروگرام کی دریافت ہیں، حارث رؤف محنتی کرکٹر ہے اور اسے محنت کا پھل مل رہا ہے۔عاطف رانا نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے بھی حارث رؤف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیرو اور فخر کو…

Read More

امریکا: (ویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان میں وائس آف امریکا اور دیگر چینلز پر پابندی عائد کر دی۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ طالبان کی جانب سے وی او اے، ریڈیو لبرٹی اور ریڈیو فری یورپ کی ریڈیو نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق طالبان نے پروگراموں کے مواد کے بارے میں موصول ہونے والی شکایات پر چینلز پر پابندی لگائی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے ترجمان نے ان مبینہ شکایات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ، طالبان کی اطلاعات و ثقافت کی وزارت کے مطابق چینلز پر پابندی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت گوگل کو ادائیگی پر رضا مند ہو گئی ۔ صارفین کے لیےموبائل اکاؤنٹ کی مدد سے گوگل پلے سٹور تک رسائی معطل نہیں ہو گی۔ وزارت خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مان لی۔ حکومت گوگل کو ادائیگی پر راضی ہو گئی۔ وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی۔ وزیر آئی ٹی امین الحق سے معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا ہے۔ امین الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز پہلا پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے رکشے میں روانہ ہوئے۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے رکشے میں روانہ ہوئے جس کی ویڈیو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گیا ہے۔ کرسچن ٹرنز نے اردو میں اپنا پیغام ریکارڈ کروایا اور “جذبہ جنون ہمت نہ ہار” گانا بھی دھرایا۔ میچ کے لیے روانہ ہونے سے قبل رکشہ ڈرائیور کو پوٹھوہاری زبان…

Read More

برطانیہ: (ویب ڈیسک) قوت سماعت سے محروم افراد اب موسیقی سن سکیں گے۔ نئی ٹیکنالوجی قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے کارآمد ثابت ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قوت سماعت سے محروم افراد اب نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے موسیقی سن سکیں گے۔ سائنسدانوں نے ایک ایسا الگورتھم ڈیزائن کیا ہے جو مونوفونک موسیقی کو وائبریشن کے ذریعے منتقل ہونے والی ٹھوس محرکات میں تبدیل کرتا ہے۔ کلائی کے اردگرد آلہ پہنایا جاتا ہے جو کمپیوٹر سے منسلک ہوتا ہے جس کے ذریعے موسیقی کی وائبریشن متاثرہ شخص کو بھیجی جاتی ہیں۔ جس سے آلہ پہنے…

Read More

برطانیہ: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے الزائمر سے متاثر ہونے کی رفتا کوکم کرنے کے لیے دوا تیار کر لی ہے۔ محققین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دماغی مرض الزائمر سے متاثر افراد کے لیے دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے مریضوں کی یادداشت کم ہونے کی رفتار کو سست کیا جا سکے گا۔ محققین نےاس دوا کو ’لیکنمیب‘ کا نام دیاہے۔ جو کہ ایک اینٹی باڈی تھیراپی کی طرح کام کرتی ہے۔ کلینکل ٹرائل کے اعداد و شمار کے مطابق 18 ماہ کے دوران مریضوں کی دماغی صلاحیت متاثر ہونے میں 27 فی صد…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ کرن ملک نے اپنی پہلی فلم ضرار میں معروف اداکار شان شاہد کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کردیا ۔ کرن ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شان شاہد کو بہترین اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شان نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ اچھے ڈائریکٹر بھی ہیں اور فلم کے سیٹ پر کافی سختی کرتے ہیں ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے شان شاہد بہت غصے والے ہیں مگر ساتھ ساتھ ہی وہ بہت زیادہ ہنسی مذاق بھی کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شان…

Read More