Author: admin

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن 515 رنز پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسہ جاری رکھا اور 116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پھر طلب کرلیا، عمران خان کو چھ دسمبر کو اسلام آباد پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے امریکی سائفر کی تحقیقات کے سلسلے میں عمران خان کو دوبارہ طلب کیا ہے، ایف آئی اے کا افسر طلبی کے سمن لے کر زمان پارک پہنچ گیا اور نوٹس کی تعمیل کرائی۔ ایف آئی اے، وزارت داخلہ کے حکم پر امریکی سائفر کے معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ ایف آئی…

Read More

امریکا : (ویب ڈیسک) افغان طالبان حکومت نے وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق طالبان نے وی او اے ، ریڈیو آزادی اور ریڈیو فری یورپ کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے، طالبان کا موقف ہے کہ پابندی پروگراموں کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی ہے۔ طالبان وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پریس قوانین موجود ہیں، جو نیٹ ورک ان قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرے گا اس سے افغانستان میں رپورٹنگ اور نشریات کا حق واپس لے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس معطل کر دیں، پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کا آپشن معطل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کا آپشن ختم کیا گیا ہے، گوگل پلے اسٹور پر صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون کا آپشن موجود ہے، اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی، جبکہ گزشتہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی۔ عمران خان کے وکیل نے اپنے مؤکل کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی متفرق درخواست کو منظور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق پارٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پارٹی عہدیدار اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان بازی نہ کرے۔ عمران خان نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا یا اجتماعات میں اسٹیبلشمنٹ کے کسی بھی افسر پر تنقید نہ کی جائے۔

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے چار جنگجوؤں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیان کے مطابق امریکا نے افغانستان بالخصوص خطے کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کالعدم القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے چار کارندوں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ای ڈبلیو ریسرچ کی رپورٹ نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے سوشل ہاسٹیلٹی انڈیکس شام، افغانستان اور مالی سے بھی بدتر قرار دے دیا۔ ریسرچ کے مطابق گورنمنٹ ریسٹرکشن انڈیکس میں بھارت کا اسکور 10 میں سے 9.4 ہے، بھارت نے اقلیتوں پر سنگین مظالم ڈھائے۔ رپورٹ کے مطابق مودی راج معصوم مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر بھی وار کرنے سے باز نہیں آ رہا۔ بھارتی جارحانہ روش کا پردہ چاک کرتے ہوئے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں سے نفرت مودی حکومت کی ہر حرکت…

Read More

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے "عمرے” کی سعادت حاصل کر لی جس کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد حرام میں احرام کی حالت میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار سعودی عرب میں اپنی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کیلئے پہلے سے ہی موجود تھے، شاہ رخ خان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکار کو احرام کی حالت میں دیکھ محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے۔ ایک سعودی صحافی نے بھی شاہ رخ خان کو عمرہ کی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں، عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست دفن کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پے لکھی گئی ہے، آصف زرداری اور شہبازشریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، آصف زرداری سندھ کی فکر کریں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 30 جنوری سے پہلے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔ افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث گزشتہ روز جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، افضال احمد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جنرل ہسپتال انتظامیہ دوران علاج افضال احمد دم توڑگئے۔ ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا، دوران علاج ان کے بیڈ پر دوسرا مریض بھی موجود تھا۔ واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک محدود تھے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پاکستانی عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو قومی دن پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن بانیوں کے متحرک ویژن کی یاد دہانی کرتا ہے، بانیوں نے اتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں، ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں نون لیگ صرف 30 حلقوں میں امیدوار دے سکی، پیپلز پارٹی کا ایک بھی پینل نہیں، الیکشن میں مقابلہ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں میں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر…

Read More