Author: admin

دوحہ : (ویب ڈیسک) برازیلین فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نیمار کے مداح نے فٹبالر سے اپنی محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے فیس ماسک پر تصویر بنا ڈالی۔ سوشل میڈیا پر ایک منفرد ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوایڈورڈی نامی مداح آرٹسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں مداح کے سامنے موجود اسکرین پر اس کے پسندیدہ کھلاڑی کی تصویر نمایاں ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئےقینچی کے ذریعے فیس ماسک کو اس انداز میں کاٹا گیا کہ نیمار کی تصویر بن گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے نیمار سے اپنی محبت کے ساتھ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر آج ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی، اس سلسلے میں شہباز شریف آج صبح ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، لیگی رہنما،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کے فوراً بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دیدی تھی جو جی ایچ کیو، وزارت دفاع سے پراسیس ہوتی ہوئی وزیراعظم آفس پہنچی جس کی شہباز شریف نے منظوری دیدی۔ یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپریل 2023ء میں ریٹائر ہونا تھا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، وہ 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔ خیال رہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ سے متعلق عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ حکومت فوجداری کارروائی چاہتی ہے تو تقاضے بھی سمجھے، حکومت توہین عدالت کارروائی کیلئے کیسے متاثرہ فریق ہے؟ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، وزارت داخلہ کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیے کہ عمران خان 24مئی سے ہی ڈی چوک جانے کی کال دے رہے تھے، وہ عدالتی حکم سے آگاہ تھے یہ بات ریکارڈ سے ثابت ہے، انہوں نے اپنے جواب میں غلط بیانی کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ 29 ستمبر سے خالی تھا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے پیش نظر تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو تین دن بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم ہارون فاروق سمیت دیگر نے درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے سموگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے، پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی، ہمیں اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی ضرورت ہے۔ عدالت میں دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات ہر دور میں انتہائی قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں۔ وزیراعظم نے چائنا کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے وفد سے ملاقات کی، وفد کی سربراہی کمپنی کے وائس چیئرمین تان گو فو کررہے تھے، ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات ہر دور میں انتہائی قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں اس موقع پر میاں شہباز شریف نے چائنا کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے وفد کا خیر مقدم کیا اور اپنے گزشتہ دورۂ چین کے دوران کمپنی…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) ایک ماہ کے دوران آلو ، پیاز ، انڈے اور چینی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 33.42، آلو 14.57 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ انڈے 5.34 ،چینی 3.67 اور چائے 14.79 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ دال مونگ 46.29 فیصد، سرسوں کا تیل 44.7 فیصد اورگندم 43.4 مہنگی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں بجلی چارجز 0.34 فیصد اور مائع ایندھن 3 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جب کہ ایل پی جی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین بھی ایل پی جی سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادھر راولپنڈی میں جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم نے انتخابات میں حصہ نہ لیا تو پھر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔ کراچی کے بہادرآباد پارک میں ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی حلقہ بندیاں درست کروادیں تو 15 جنوری کے بجائے 15 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرادیں لیکن حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئیں تو ایم کیو ایم فیصلہ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے ہر قسم کی کرکٹ سے باہر ہو گئے۔ مچل مارش دورہ بھارت بھی باہر ہو گئے اور وہ بگ بیش لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں اور پرتھ اسکارچرز نے مچل مارش کی عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ اسکارچرز کا کہنا ہے کہ مچل مارش ایک عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، مارش اب ٹخنے کی انجری کا آپریشن کرا رہے ہیں۔…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی پر مبنی دھماکہ خیز ڈاکیومینٹری کا ٹریلر نیٹ فلکس پر جاری کر دیا گیا۔ چھ قسطوں پر مشتمل ہیری اینڈ میگھن کے نام سے بنائی گئی یہ ڈاکیومینٹری فلم 88 ملین پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ دستاویزی فلم ہیری اینڈ میگھن ایک ہفتے بعد اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔ ڈاکیومینٹری بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں دیکھ سکتا کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے اپنے بیوی، بچوں کیلئے جو…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر پابندی لگانے کے حوالے سے میڈیا میں پھیلائی جانے والی کچھ غلط معلومات کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔بیان میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے واضح کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور تمام ایل سیز اور کانٹریکٹس بلا تاخیر پورے کیے جا رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے…

Read More