تازہ تر ین

ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں، ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں نون لیگ صرف 30 حلقوں میں امیدوار دے سکی، پیپلز پارٹی کا ایک بھی پینل نہیں، الیکشن میں مقابلہ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں میں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75 سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں، جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدر اہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv