Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کو استعفے جمع کرانے سےروک دیا۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے لاہور میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی رہنما خرم شیر زمان سمیت سندھ کے تمام 26 اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو پیش کردیے، تمام استعفے ہاتھ سے لکھے گئے تھے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

Read More

سینٹ ہیلینا: (ویب ڈیسک) دوعلمی جنگوں کے دور سے گزرنے والا کچھوا جوناتھن اپنی 190 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ بحرِ اوقیانوس کے جنوب میں برطانوی زیرِ انتظام سینٹ ہیلینا اور ملحق جزائر میں موجود یہ کچھوا 1832 میں پیدا ہوا تھا اور اس نسل کے کچھوے زیادہ سے زیادہ 150 سال تک زندہ رہتے ہیں لیکن اس کچھوے نے زندہ رہنے کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سال کے شروع میں اس کو زمین پر رہنے والا سب سے معمر جاندار قرار دیا تھا جبکہ اس مہینے اس کو اب تک کا سب سے معمر کچھوا قرار دیا گیا…

Read More

غزہ: (ویب ڈیسک) مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو پہلے مارا پیٹا گیا اور پھر زمین پر گرا کر گولی مار کر قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ آج ایک اور واقعے میں فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا گیا جس سے رواں ہفتے شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اسرائیلی فوج نے پہلے گرفتار کرنے کی کوشش کی اور جامع تلاشی لی۔ نوجوان کو مارا پیٹا گیا اور زمین پر گرا کر اہلکاروں نے نہتے نوجوان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی کیلئے اٹھائے گئے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورے حکومت میں ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے TenBillionTreeTsunami کے نام سے ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں متعین جگہوں پر لاکھوں پودے لگائے گئے جو اب تناور درخت بن کر جنگل کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ منصوبے کے آغاز کے دنوں میں پی ٹی آئی حکومت کو اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے…

Read More

مری: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف سیاحتی مقام مری کے نجی ہوٹل میں تین سیاح پُراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا۔ مری پولیس کے مطابق ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل کے کمرے میں چار سیاح بے ہوش پائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس پر پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے۔ چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پہنچ کر تین افراد دم توڑ گئے، جبکہ ایک بے ہوش ہے اور اس کی حالت غیر ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق مرنے والوں…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج مادرِ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہیں،بھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا ہے، جہاں انہیں تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے آرمی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کے فیصلے کا اعلان چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا بھی ہماری طرح ہی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھاکہ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ میں اپنا جِنس اپڈیٹ کرائیں، پھر بی آئی ایس پی دفاتر میں رجسٹریشن کرائیں۔ ان کا کہنا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ایک کلو چینی 100 روپے کی ہوگئی، ہول سیل میں ایک کلو چینی کی قیمت ساڑھے 85 روپے ہوگئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں نومبر کے وسط سے اب تک ایک کلو چینی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ دوسری جانب حکومتی ہدایت کے باوجود گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے پر پنجاب کی 6 شوگر ملز کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپریل 2022ء میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بار بار الیکشن کے مطالبے اور موجودہ حکومت کی طرف سے مطالبے کو نظر انداز کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلا اہم اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے۔ طلب کیے گئے اجلاس میں الیکشن کمیشن…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے درالحکومت سے پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ مقامی میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں کابل پولیس نے پاکستانی سفارتخانے کے قریب ایک عمارت کی آٹھویں منزل پر چھاپہ مار کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے نے پولیس کو دیکھ کر رسی سے چھلانگ مار کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ملزم کو دبوچ لیا۔ ملزم اتنا خطرناک ہے کہ اس نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال، آئینی صورتحال کے ٹیکنیکل پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ جس کا ساتھ دیتے ہیں اس…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ جب 657 رنز ہوتے ہیں تو خود کو بچانا ہوتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں۔ انگلینڈ کے ساتھ تیسرے روز کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ بہت میچز کھیلتا ہوں،عبداللہ کے ساتھ بھی اچھا کھیلنے کا موقع ملا ہے، انگلینڈ نے پہلے اننگ کھیل لی ہے اب ہم کو سنبھل کر کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال بہت مختلف…

Read More

دوحہ، قطر: (ویب ڈیسک) قطر میں اس وقت عالمی فٹ بال مقابلے کی دھوم ہے لیکن اسی کے ساتھ خوبصورت اونٹنیوں کا مقابلہ حسن بھی منعقد کیا گیا جس میں ان کے قد، آنکھوں اور چہرے کی خوبصورتی کو بھی مدِ نظر رکھا گیا تھا۔ اس مقابلے میں نازاں نامی اونٹنی کو اس کے لمبی پلکوں، چال، حسن اور وقار کی بنا پر اول انعام دیا گیا جسے قطر کے مزائن کلب نے اس جمعے کو منعقد کیا تھا۔ یہ مقابلہ دنیا کو قطر کی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرنے لیے رکھا گیا تھا جس میں وزارتِ کھیل کا اشتراک…

Read More