Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع…

Read More

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی کی ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز جمائما خان کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ سے کیا ہے اور انہوں نے شبانہ اعظمی، ایماتھامسن اور للی جیمز کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ فلم کو شیکھر کپور نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کا پریمیئر کیا گیا تھا۔ ریڈ سی فیسٹیول میں سجل علی کو اپنی ٹیم کے ساتھ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے، وہ شیکھر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے 24 گھنٹے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ایک اور ملاقات ہوگئی جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے اور آئینی آپشنز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چودھری مونس الٰہی کی عمران خان سے ہونے والی ون ٹو ون ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، ملاقات میں فیصل چودھری ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں سیاسی منظر نامے کے تناظر میں گفتگو کی گئی جبکہ مونس الٰہی نے عمران خان کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مالکانہ حقوق دینے کے لیے بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کیں اور کہا کہ کچی آبادیوں…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) شاہی محل میں ایک سیاہ فام سوشل ورکز سے امتیازی سلوک پر وزیراعظم رشی سنک نے کہا کہ محل کے معاملات پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں البتہ مجھے بھی برطانیہ میں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے کہا کہ ماضی میں مجھے بھی نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب بحیثیت ریاست اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے یہ بات اُس سوال کے جواب میں کہی جس میں پوچھا گیا تھا کہ شاہی محل میں ایک سیاہ فام…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے دی۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے گروپ ایچ کے میچ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ پرتگال کی جانب سے پانچویں منٹ میں رِکارڈو ہورٹا نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو جنوبی کوریا کے کِم ینگ-گوون نے 27 ویں منٹ میں برابر کردیا۔ دوسرے ہاف کے آخر کے اضافی وقت میں ہوانگ ہی-چین نے گول اسکور کر کے جنوبی کوریا کو برتری دلا ئی جس نے فتح یقینی بنا دی۔ پوائنٹس…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں ’مشن امپوسیبل‘ جیسی ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایکشن فلم نہیں کی، میں نے محبت کی کہانیوں پر مبنی بہترین فلمیں کیں، سماجی مسائل پر فلمیں بنائیں اور منفی کردار بھی ادا کیے لیکن مجھے کوئی بھی ایکشن فلم میں کاسٹ نہیں کرتا۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ میں 57 برس کا ہوچکا ہوں، اب سوچا ہے کہ اگلے 10 سال تک مجھے ایکشن فلمیں کرنی چاہئیں۔ واضح رہے کہ آج کل…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ اچھا جا رہا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش بیٹر ہیری بروک نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ اچھا جا رہا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے دونوں دن کئی ریکارڈز توڑے،پریشر بالکل محسوس نہیں ہوا،مزید بہتر کھیل پیش کریں گے۔ ہیری بروک کا کہنا تھاکہ اچھے وقت پر اچھا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چوری ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن سی بلاک کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئی، چوری شدہ موبائل فون 7 لاکھ 60 ہزارروپے مالیت کے تھے۔ پولیس نے عمراکمل کے کزن عباس علی کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے عمر اکمل کا کہنا تھاکہ پولیس نےمقدمہ درج کرلیا،چوری شدہ موبائل فونز کی تلاش جاری ہے۔

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) گلبدین حکمت یار کی جماعت حزب اسلامی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک کار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس میں دو حملہ آور ہلاک گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں روسی قبضے کے خلاف طویل عسکری جدوجہد اور 1996 میں وزیراعظم بننے والے گلبدین حکمت یار کی جماعت حزب اسلامی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا ہے۔ جس وقت حزب اسلامی کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا گیا، گلبدین حکمت یار بھی اندر موجود تھے۔ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جو ایک کار میں سوار تھے۔ کار نے ہیڈکوارٹر میں داخل…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان کا بالخصوص شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری کے عالم میں میں کوئی غیر زمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، معاشی صورتحال کے باعث عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سندھ ہاؤس میں ماہر معاشیات مزمل اسلم اور سیکریٹری اطلاعات کراچی محمد طحہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ چند دن پہلے اسٹیٹ بینک نے معیشت کی بدحالی پر رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بینکوں کے پاس ذخائر ختم ہونے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا، اس تمام تر صورتحال کے بعد…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس ہفتہ کو لاہور میں طلب کرلیا، انہوں نے سردیوں میں شہریوں کو گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے کا پلان مانگ لیا۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کی اسٹریٹجی کا جائزہ لیا جائے گا، گیس قلت کیوجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے…

Read More