مری: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف سیاحتی مقام مری کے نجی ہوٹل میں تین سیاح پُراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا۔
مری پولیس کے مطابق ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل کے کمرے میں چار سیاح بے ہوش پائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس پر پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے۔ چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پہنچ کر تین افراد دم توڑ گئے، جبکہ ایک بے ہوش ہے اور اس کی حالت غیر ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 28 سالہ محمد اویس، 30 سالہ فیصل ایاز اور 29 سالہ محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی، جبکہ بے ہوش شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی۔ چاروں سیاحوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
تھانہ پتریاٹہ کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ تحقیقات کیلئے فرانزک ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے جو موقع سے شواہد اکٹھے کریں گی اور لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔
دوسری جانب سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

