Author: admin

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 704 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 704 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.25 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، ملانوالی میں دھند کے باعث ڈمپر مکان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ اور ایم 1 برہان سے صوابی تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ جبکہ اوچ شریف موٹر وے ایم 5 ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کردی…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یورپی یونین کی جانب سے عائد کردہ تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کو سختی سے مسترد کردیاہے۔ روس کی وزارت خارجہ کے افسر میخائل الیانوف نے خبردار کیا کہ ماسکو کی جانب سے مسترد کردہ قیمتوں کی حد کی وجہ سے یورپ کو تیل کے بغیر رہنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ وہ ان ممالک کو تیل فراہم نہیں کرے گا جو مارکیٹ کی قیمتوں میں کمی کی حمایت کرتے ہیں۔ بہت جلد یورپی یونین روس پر تیل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا نے پہلے سکستھ جنریشن بمبار طیارے ’بی 21 ریڈر‘ کی رونمائی کردی جدید بمبار طیارے کی تقریب رونمائی کیلیفورنیا میں ہوئی جس میں امریکی افواج کے حکام نے بھی شرکت کی۔ پہلا سکستھ جنریشن بمبار طیارے ’بی 21 ریڈر‘ امریکی کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ جدید طیارہ روایتی ہتھیار سمیت جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ طیارہ بغیر عملے کے پرواز کر سکے گا۔ خبرایجنسی کےمطابق یہ طیارہ امریکی جوہری نظام کا اہم حصہ ہوگا جس میں ایسے ہتھیار موجود ہیں جنہیں زمین، فضا اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی وزیردفاع…

Read More

سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی اور انٹیلی جنس کے سابق سربراہ سوح ہون کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سوح ہون کوستمبر 2020 میں جنوبی کوریا کے محکمہ ماہی گیری کے اہلکار کے شمالی کوریا کے فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے شواہد کے ساتھ گڑ بڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق نیشنل سکیورٹی چیف پر شواہد میں ہیرا پھیری کے ذریعے سابق حکومت کو فائدہ پہنچانے اور شمالی کوریا سے تعلقات مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے واقعہ چھپانے کا بھی الزام ہے۔ رپورٹس…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے امریکا کوشکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے 10 ویں منٹ میں میمفس ڈیپے نے پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو پہلے ہاف کے اضافی وقت میں ڈیلے بلائنڈ نے دُگنا کر دیا۔ امریکا کے حاجی رائٹ نے 76 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے برتری کم کی لیکن 81 ویں منٹ میں…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہوگئے ہیں اور ان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ سلمان خان اپنی نئی فلم میں کیسے نظر آئیں گے، اس سلسلے میں انہوں نے نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکار نے اعلان کیا کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہوگئی ہے اور فلم 2023 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ قبل ازیں فلم کا نام ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ رکھا تھا تھا لیکن بعد میں اسے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی۔ فوج میں کبھی کسی کو توسیع نہیں ملنی چاہیے، سابق آرمی چیف نے ہمارے ساتھ ڈبل گیم کھیلی۔ آئندہ سال مارچ یا اس مہینے کے آخر تک الیکشن کے لیے تیار ہیں تو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے رک جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ میری حکومت جانے کے بعد تمام ایکسپوز ہو گئے ہیں، عزت اور…

Read More

راجستھان: (ویب ڈیسک) راجستھان سے تعلق رکھنے والے بھارتی جوڑے نے باراتیوں کی سہولت کیلئے پورا جہاز بک کرا لیا جس کی ویڈیو نے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شئیر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ یہ 7لاکھ مرتبہ شئیر کی جاچکی ہے۔ جہاز پر آن بورڈ پسنجرز کے ساتھ دلہن کی بہن کی بنائی ہوئی ویڈیو اکا سنگھ اور سکھ بھیر رندھاوا کے مشہور گانے کی ویڈیو کے ساتھ شئیر کی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ہاتھ ہلاتے اور جھومتے باراتیوں…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ مطلوب دہشتگرد محمد نور عرف سراکئی کو مار ڈالا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دہشتگرد محمد نور عرف سراکئی ہلاک ہو گیا، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں،…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے ترخ تنگی میں قائم کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا کے باعث کان بیٹھ گئی۔ جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کا کام شروع کیا، جو 7 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس دوران کان کے اندر سے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ محکمہ معدنیات کے حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئرکی گئی ہے جس میں عمران خان کو خط لکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا خط بھی پوسٹ کیا…

Read More

نوشہرہ: (ویب ڈیسک) نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر اکھوڑہ خٹک کےقریب پولیس موبائل پرحملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر خان کے مطابق شدت پسندوں کے حملےمیں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جن میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، ایک کانسٹیبل اور پولیس موبائل کا ڈرائیور شامل ہیں۔ ڈی پی او عمرخان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب ان پر 2 شدپسندوں نےفائرنگ کی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ…

Read More