Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ اداکارہ مایا علی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر عمرہ ادائیگی کے حوالے سے تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جن میں اداکارہ کو حرم شریف اور مسجد نبوی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا کہ "بے شک وہ جب چاہے اور جسے چاہے بلائے، میں نے واقع اپنے آپ کو ظاہر کرنے کی بہت کوشش کی مگر ہر بار میرے اندر ایسے الفاظ کم پڑ گئے جو میرے حقیقی اندرونی احساسات کو بیان کرتے،الحمداللہ ہر چیز کے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سندھ کے یوم ثقافت پر اہل سندھ کو مبارکباد پیش کی۔ یوم ثقافت سندھ پر وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت انڈس اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے، سندھی ثقافت کی ماں، موہنجو داڑو ہے، سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا بھی اس پر متفق ہے کہ ثقافتی تنوع انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے، پاکستانی…

Read More

انگلینڈ : (ویب ڈیسک) گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہو گئی۔ اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی، انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کو سنجیدہ نوعیت کی انجریز تھیں۔ ڈاکٹر علی شیر باجوہ کا کہنا ہے کہ دو جگہ پر سرجری کرنا پڑی ہے لیکن میں مکمل طور پر مطمئن ہوں، ارشد وارئیر ایتھلیٹ ہیں، جلد مکمل فٹ ہوں گے۔تاہم سرجری کے بعد ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام شروع ہوگیا ہے، ایک ہفتے تک ارشدندیم ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ری ہیب کریں…

Read More

سکھر : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے علاج کے لیے برطا نیہ جانے کی درخواست کر دی۔ خورشیدشاہ کی جانب سے احتساب عدالت سکھر کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے صرف ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے۔درخواست پر احتساب عدالت نے بیماری کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینےکاحکم جاری کر دیا، عدالت نے خورشید شاہ کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ اگلی سماعت پر 13دسمبر کو پیش ہونےکاحکم بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں ایک ارب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 9 سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، متعدد مغوی بازیاب ہوچکے ہیں۔ لاہور پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال صرف 11 ماہ میں بچوں کے اغوا کی 931 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 898 بچے بازیاب کیے جا چکے ہیں جبکہ 33 کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق 75 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، واقعات میں ملوث 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صرف ماہ نومبر…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد بازار سے سستا آٹا غائب ہو گیا۔ چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد اب چکی کا آٹا 120 کے بجائے 125 روپے کلو فروخت ہوگا۔ چکی اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ چکی کے آٹے کی موجودہ قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم 4 ہزار روپے من مل رہی ہے، گندم سستی ہوگی تو آٹا سستا ہوگا۔ دوسری طرف اوپن…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پرو گرام، شو اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ آج سندھ کے یوم ثقافت کے موقعے پر پیپلز بس سروس کا عملہ اجرک اور سندھی ٹوپی میں نظرآئے گا۔ آج کراچی میں یوم ثقافت کی مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہوگی، شہر بھر سے ثقافتی لباس میں ملبوس شہری ریلیوں کی شکل میں ثقافتی تقریب میں شرکت…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب میں 25 نومبر سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی 6 شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ کین کمشنر پنجاب حسین بہادر کی ہدایات پر بھکر، پتوکی، اوکاڑہ، بہاولنگر اور جھنگ میں کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ کین کشمنر پنجاب کی ہدایات پر آدم جی شوگر ملز بہاولنگر کے مالک غلام احمد آدم، پتوکی شوگر ملز کے جنرل مینیجر فیضان فرخ لاشاری، عبداللہ شوگرملز اوکاڑہ کے مالک میاں حسیب الیاس اور شکر گنج شوگر ملز ون، ٹو جھنگ کے مالک الطاف سلیم کے خلاف…

Read More

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں باغ اور سدھنوتی کے اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ رپورٹ کے مطابق پونچھ اور حویلی اضلاع میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پاکستان تحریک انصاف نے میونسپل کارپوریشن کی 15 میں سے 9 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 4 اور پاکستان پیپلزپارٹی 2 نشستیں جیت سکی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سندھ کے ثقافتی دن پر اہل سندھ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ کا ثقافتی دن ایکتا جو دھارو مقبول عام ثقافتی تہوار ہے، سندھی ثقافت مہمان نوازی، رواداری اور محبت کے جذبوں سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے، یونیسکو کی فہرست میں شامل موہنجوداڑو اور مکلی کی ثقافت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کا…

Read More

اوکاڑہ: (ویب ڈیسک) اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں چار ڈاکو واردات میں مصروف تھے کہ پولیس پہنچ گئی، اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، گولیاں لگنے سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال کا کہنا ہے کہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جن کو…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 نامکمل رنز سے کیا۔ چوتھے روز آغا سلمان63 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ول جیک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود36 گیندوں پر 5 رنز کے ساتھ پچ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ روز کے اختتام تک 7 وکٹ کے…

Read More

قطر: (ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو پری کوارٹر فائنل میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست د ے دی۔ ارجنٹینا کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دو سری ٹیم بن گئی۔ فاتح ٹیم کی جانب لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی اور ایلواریز نے گول اسکور کیے۔ لیجنڈری لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے ہزارویں میچ میں گول اسکور کر کے اُسے یادگار بنادیا۔ فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا کا سفر بھی ختم ہوگیا، نیدرلینڈز نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

Read More