Author: admin

جکارتہ (ویب ڈیسک)انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جزیرہ جاوا میں آنیوالے زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جب کہ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی۔ یورپی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے، جب کہ مغربی جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 118 کلومیٹر تھی۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد فوری طور کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہوئیں،…

Read More

دوحہ (ویب ڈیسک) مراکشی نژاد فنکارہ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہونے والے کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرایا جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پرٹرولنگ شروع ہوگئی۔ نورا فتیحی وہ پہلی بھارتی شخصیت ہیں جس نے فیفا کے پلیٹ فارم پر پروفام کیا ، تاہم اداکارہ کو انکی بھارت سے محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا ۔ نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل سانگ Light The Sky میں بھی فیچر ہوئیں ۔ بھارتی اداکارہ و ڈانسر نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی تقریب کے دوران ایک فین فیسٹول میں بھی پروفامنس…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سیارے زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن کے متعلق یہ بات تو معلوم تھی کہ اس کی ریت برقی طور پر چارج ہے، اس کی جھیلیں میتھین کے ساتھ بہتی ہیں اور فضا ابر آلود ہے لیکن ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے حال ہی میں اس چاند پر موسموں کی نشاندہی کی ہے۔ ماہرینِ فلکیات نے اعلان کیا کہ ٹیلی اسکوپ نے ٹائٹن کے شمالی ہیمسفیئر میں روشن نشانات کی نشان دہی کی جو دراصل بڑے بادل ہیں۔ یہ چیز کمپیوٹر ماڈل کی ان پیش گوئیوں کی تصدیق کرتی ہے کہ بادل موسمِ گرما…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید تھی نئی عسکری قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ، میڈیا اور صحافیوں کیخلاف جنرل (ر) باجوہ کی پالیسیوں سے خود کو الگ کر لے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے لکھا کہ ‏سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ بھرپور جبر و تشدد پر قوم حیرت و صدمے کی شکار ہے، یہ سب کس جُرم کی پاداش میں کیا جارہا ہے؟ کیا یہ سب سخت زبان استعمال کرنے…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی نے صوبائی اسمبلی تحلیل کا مکمل اختیار سابق وزیراعظم عمران خان کو دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا مکمل اختیار چیئر مین عمران خان کو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد جب اسمبلی توڑنے کا کہیں گے ہم حاضر ہیں۔ عہدہ عمران خان کی امانت ہے۔ ہم نے پہلے سے الیکشن کی تیاری شروع کر رکھی ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے سربرہ ایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے ترکیہ، جرمنی اورآذربائیجان کادورہ کیااورمیزبان ممالک کی فوجی اوربحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون اورعلاقائی میری ٹائم سلامتی سے سے متعلق امورپرتبادلہ خیال ہوا۔ ترکیہ کے دورہ کے دوران نیول چیف نے استنبول شپ یارڈپر پاک بحریہ کے ملجم کلاس کارویٹ جنگی جہاز پی این ایس خیبرکی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اس تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔اس دورے کے دوران…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خصوصی افراد يا مختلف صلاحیتوں کے افراد کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی افراد کی کاوشیں ہم سب کے لئے ایک مثال ہیں، کوئی بھی معاشرہ خصوصی افراد يا مختلف صلاحیتوں کے افراد کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، حکومت خصوصی افراد کو مساوی حقوق اور حصہ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ووٹ کے حق سمیت دیگر تمام حقوق کی فراہمی یقینی بنا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف، زرداری ملک لوٹ کر باہربھاگ جاتے ہیں، الیکشن کا نام سن کر ان کوغشی کے دورے پڑتے ہیں۔ ہمیں افسوس ہے عدالت اپنا رول ادا نہیں کررہی۔مسلم لیگ والے توعوام میں بیٹھ کرکھانا نہیں کھاسکتے، الیکشن کیا لڑیں گے، لگ رہا ہے نوازشریف تو شائد واپس نہ آئے حکمران سارے لندن چلے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) نشے میں دھت مسافر کی جانب سے دوران پرواز غل غپاڑہ کرنے پر غیر ملکی ائرلائن کے طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی۔ ترکیہ کے شہر استنبول سے تھائی لینڈ جانے والی ترکش ائر لائن کی پرواز ٹی کے 172 میں نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی جس پر مسافروں نے پرواز کے عملے سے شکایت کی۔ دوران پرواز مسافروں کی شکایت پر کپتان نے کراچی ائرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اتار لیا۔ کپتان کی شکایت پر سکیورٹی ادارے نے نشے…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف آپریشنز میں 3 ڈاکو ہلاک کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ شیخو پورہ روڈ پرڈولفن فورس کے ساتھ مقابلہ میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ تھانہ باہلک کے علاقہ میں بھی پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ شہریوں نے دونوں مقابلہ جات میں پولیس کی کارکردگی اور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آئے روز مہنگائی کے باعث غریبوں کیلئے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، اس میں ایک اور اضافہ چکی مالکان نے آٹے کی قیمت بڑھا کر کر دیا۔ لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔ چکی اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت 125 روپے کر دی گئی ہے۔ لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے، گندم سستی ہو گی تو چکی آٹا بھی سستا کر دیا…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ مذکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے قبل مغرب کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یوکرین جنگ پر روس سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ روس سے بات چیت صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب وہ جنگ ختم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے میں دلچسپی بھی رکھتا ہوں۔ امریکی صدر کی اس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے حملے پر تشویش اور غم و غصہ کا اظہارکیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حملے میں ہیڈ آف مشن محفوظ رہے تاہم سپاہی اسرار زخمی ہوگئے۔ سفارتی ذرائع کا کہن اہے کہ کابل حملےمیں زخمی سپاہی کو پشاور پہنچادیاگیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،ہیڈ آف مشن پر حملہ انتہائی سنگین سکیورٹی کوتاہی ہے۔…

Read More