Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ آج 223 روپے 91 پیسے رہا۔ انٹر بینک میں آج ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ جمعے کو ڈالر 223 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 231 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔

Read More

جعفرآباد: (ویب ڈیسک) غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد قتل جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے نواحی گاؤں میں مسلح افراد نے سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون سمیت بہرام اور اسحاق نامی شخص کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا، بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس معاملے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی پر ایکشن لیتے ہوئے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو مقرر کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین عمران خان کے نام نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی جبکہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے چیف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب وسیم احمد خان پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے وسیم احمد خان کو مفلر پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جبکہ پی ڈی ایم نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز بناکر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔ انگلینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پچ پر عبداللہ شفیق اور امام الحق موجود ہیں۔ انگلینڈ کی اننگز انگلینڈ ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔دوسری اننگز کے آغاز میں انگلینڈ کھلاڑی بین ڈکٹ نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ انگلش کھلاڑی اولی پوپ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف اداکار کوچو پریمن انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق،ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار سانس کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے باعث کوچو پریمن مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ معروف اداکار کوچو پریمن کا اصلی نام کے ایس پریم کمار تھا، جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ آرٹسٹ کے طور پر کیا بعدازاں اپنی بہترین اداکاری سے انہوں نے 1996 میں فلم ‘دلی والا راجکمارن’ سے فلمی انڈسٹری میں قدم رکھا۔ کوچو پریمن نے 250 فلموں…

Read More

انگلینڈ : (ویب ڈیسک) 350 سال سے زیادہ عرصے سے انگلینڈ میں بادشاہوں کی تاج پوشی پر مرکز نگاہ بنا رہنے والا تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے لیے ترمیم کے عرض سے لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کو لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا ہے تاکہ مئی 2023 میں ہونے والی کنگ چارلس III کی تاج پوشی کے لیے ترمیم کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس سوئم کی تاج…

Read More

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیےکوئٹہ سے روانہ ہوگیا۔ عثمان ارشد پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے اپنے سفر کا آغاز کوئٹہ سے کرتے ہوئے پہلے مستونگ، نوشکی، نوکنڈی، دالبندین اور تفتان سے ہوتے ہوئے ایران جائیں گے۔بعد ازاں عثمان ارشد ایران سے عراق اور کویت سے ہوتے ہوئے سعوی عرب پہنچیں گے، اس دوران عثمان ارشد کو 5400 کلومیٹر سفر پیدل طے کرنا ہوگا اور وہ تقریباً 6 ماہ میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ واضح رہے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے عثمان ارشد یکم اکتوبر کو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے ملک میں زائدالمعیاد ویزوں کے باوجود قیام پذیر غیر ملکیوں کے لیے عام اور رعایت کا اعلان کرتے ہوئے قانونی ایگزیٹ کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت زائد از مدت ویزے والے غیر ملکیوں کی سزا 3 سال قید ہے، ایسے غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2022 کے بعد ایک سال سے زائد مدت ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی اور پاکستان میں آئندہ انٹری کے لیے ایسے غیر…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں باولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں باولنگ نہیں کروا سکیں گے۔ پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کی دائیں ٹانگ میں کھچاؤ ہے۔ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر گئے تھے جس کے باعث ان کی ٹانگ میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ کے ثقافتی دن پرتمام سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہزارہا برس سےسندھ کی تہذیب نہ صرف اس خطے بلکہ انسانیت کی تہذیب میں اپنی تقافت سےخوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ آج باب الاسلام سندھ کا تقافتی دن،پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے. میں تمام سندھی بھائیوں اور بہنوں کو اس دن پر بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں. واضح رہے کہ آج…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تحریر کیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے بتایا کہ 25 جون 2018 کو شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا، فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی، فیصل واوڈا 2018 میں ممبر اسمبلی بننے کیلئے اہل نہیں تھے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سیلاب سے متاثرہ پاکستان ریلویزکے لئے بڑا ریلیف، ریلوے سیکشن کوٹری دادو ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساڑھے تین ماہ کی کوششوں کے بعد ٹریک کی مرمت سے آپریشنز کے قابل بنایا گیا، سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد متاثرہ ٹریک پر ریلوے آپریشنز معطل تھے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرائل ڈرائیو کے بعد جلد باقاعدہ آپریشنز بحال کئے جائیں گے، جام شورو، کوٹری اور سیہون اسٹیشن کے درمیان 100 کلومیٹر تک ریلوے ٹریک متاثر تھا، سیلابی پانی نے ٹریک پر جگہ جگہ شگاف ڈال دیئے تھے۔…

Read More