Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ مشاورت سے رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں، دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے سب کو مل کر طاقت کے ساتھ…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) متنازع ٹوئٹس کیس میں کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے تحریک انصاف کے سیینٹر اعظم سواتی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے وقت قاسم سوری سمیت دیگر قائدین بھی عدالت آئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے۔ پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو ہدایات میں کہا کہ وہ حلقوں میں فوری واپس پہنچیں اور عوامی رابطوں میں تیزی لائیں۔ مرکزی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابات سےایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی وقت ضائع کئے بغیر پنجاب…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 نامکمل رنز سے کیا۔ آغا سلمان 63 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے انگلینڈ سے آنے والے پاکستانی نژاد وفد نے ملاقات کی ، وفد میں سابق پولو پلیرز، کوچ اور آئی ٹی ماہرین شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت پنجاب میں پولو کھیل کے فروغ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دور حاضر میں تیز ترین ترقی کا پائیدار راستہ ہے،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا، حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا اسمبلیاں توڑ دےگا، گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ان کی معیشت کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے ریکارڈ بنا ڈالا۔ میڈیکل کی تعلیم کے دوران گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے طالبعلم کو 85 فیصد سے زائد نمبر یا کلاس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنا ہوتے ہیں۔ حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا تھا کہ جب ایم بی بی ایس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ‏جب بھی الیکشن کا اعلان ہوگا PDM کی جماعتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے، اسی لئے ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ نواز شریف پہلے ہی اپنا پورا خاندان لندن فرار کرا چکا ہے، شہباز اینڈ پارٹی بھی اب مریم کے ابا جان کی تقلید کر رہی ہے۔ مسرت…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز کی کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کےمطابق اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 2 کلوگرام سےزائد آئس ہیروئن برآمد کر لی ، مسافر فرمان اللہ نےآئس ہیروئن بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Read More

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے چوری سکینڈل کے باوجود استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رامافوسا کے ترجمان نے کہا صدر ناقص رپورٹ کی بنیاد پر استعفیٰ نہیں دے رہے بلکہ ڈٹ کر اس سازش کا مقابلہ کریں گے، وہ افریقی نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما کے طور پر دوسری مدت کیلئے بھی کوشش کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے سابق انٹیلی جنس افسر نے الزام لگایا تھا کہ صدر رامافوسا نے اپنے گیم فارم سے 4 ملین ڈالر کی چوری چھپائی، صدر نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رقم 5 لاکھ…

Read More

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترک صدر اردوان نے کہا ہم اپنی جنوبی سرحدوں پر 30 کلو میٹر طویل حفاظتی پٹی کے قیام کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائیں گے، دہشت گرد تنظیم اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے حملے اور گندے عزائم ہمیں اس مصمم ارادے سے ہٹا نہیں سکیں گے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم ہمارے بچوں اور خواتین کی تفریق کئے بغیر قتل و غارت کرتی ہے، اب موجودہ ترکیہ پرانے…

Read More

ابوظہبی : (ویب ڈیسک) دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹی 10 کرکٹ لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوالیفائر 2 میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے موریس ویل سیمپ آرمی کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ موریس ویل سیمپ آرمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے ، اوپنر معین علی نے 29 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیلی ۔ دکن گلیڈی ایٹرز نے 120 کا رنز ہدف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سے بریک لے لی۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ وہ کچھ عرصہ کیلئے اپنے مداحوں سے دور رہیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایک بین الاقوامی ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ تھوڑے وقت کیلئے پاکستان سے باہر جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نامور ویب سائٹ کے پراجیکٹ کی شوٹنگ کیلئے اٹلی ،ترکی اور قطر جائیں گی۔

Read More