Author: admin

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے ، آج 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد تا گلگت 4 پروازیں پی کے601، 602، 605 اور 606 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کراچی تا اسلام آباد بھی 4 پروازیں پی کے 300، 301، 308 اور 369 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی اسلام آباد تا سکھر 2 پروازیں پی کے 631 اور 632 جبکہ دبئی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 211 اور 212 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے…

Read More

  کراچی: جناح اسپتال کے آئی سی یو میں بارش کے بعد بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی.  ابتدائی تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد سے جناح اسپتال کے مختلف وارڈز میں بجلی غائب ہوگئی جبکہ بارش اور اندھیرے کی وجہ سے مریضوں اور طبی عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف چینلز پر الیکشن مینجمنٹ سسٹم ای ایم ایس بابت چلنے والی نیوز کو گمراہ کن قرار دے دیا۔  ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سسٹم کے کام نہ کرنے، فعال مکمل نہ کرنے کی خبر گمراہ کن ہے، ایسی کسی خبر میں کوئی صداقت نہیں یہ بے بنیاد اور پروپیگنڈہ ہے۔ ترجمان کے مطابق مختلف چینلز کی ای ایم ایس سسٹم بارے خبریں اور ٹکرز درست نہیں ہیں، ای ایم ایس سسٹم متعدد بار چیک ہوچکا،اس کی اہلیت پر کوئی شبہہ نہیں ہے۔

Read More

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کو سائفر کیس میں 10،10 سال قید کی سزا ہوئی۔ الیکشن کمیشن ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لا نے بتایا کہ آئین و قانون کے مطابق کوئی سزا یافتہ مجرم انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا اور الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کی پانچ سالہ نااہلی کا نوٹیفیکیشن باقاعدہ طور پر جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن…

Read More

  کراچی: سی ٹی ڈی پولیس نے صدر میں صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا.  کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ساؤتھ پولیس نے پریڈی تھانے کے ایس ایچ او زاہد علی کی مدعیت میں صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر جمعرات کی شب ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ الزام نمبر 18 سال 2024 ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ کو شامل کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق جمعرات کی شب 8 بجے شاہراہ عراق الیکشن کمیشن آفس کے سامنے…

Read More

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ 700 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق مغرب کے بعد شہر میں بارش کا سسٹم برسنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تقریبا تمام علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، آئی آئی چند ریگر روڈ، ٹاور، کیماڑی، بولٹن مارکیٹ، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیپا، لیاقت آباد، سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں 20 منٹ سے زائد وقت تک تیز بارش ہوئی اور…

Read More

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ وزیراعظم پاکستان کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کراچی پورٹ ٹرسٹ پاکستان اور ابوظہبی پورٹس گروپ یو اے ای کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ ایک تجارتی معاہدہ ہے جو کراچی بندرگاہ کے ایسٹ وہارف کی سات برتھوں پر بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کے آپریشن کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق ہے۔ اس کا مقصد میرین اور لاجسٹک کے شعبوں میں پاکستان…

Read More

لکی مروت: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف اب قانون حرکت میں آیا ہے تو وہ خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں۔ پشاور کے ضلع لکی مروت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک تحریک کا نام ہے اور جماعت نے ہمیشہ غریبوں کی نمائندگی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان ہو کر تمام عبادتیں پوری کرتے ہیں جو ہم سب کے ذاتی معاملات ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ…

Read More

  کراچی: نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے بچے خود سے بے گانے ہورہے ہیں، انہیں انگریزی کی تو تمام نظمیں یاد ہیں مگر اب اُن کا اردو سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی آرٹس کونسل کے حسینہ معینہ ہال میں نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ اور نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و اقلیتی امور محمد احمد شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر وزیر بنا اور ایسی وزارت میرے پاس ہے جسے میں…

Read More

  کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ انکوائری کمیٹی میں وی سی این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی (کنوینر)، ایگزیکٹو ڈائریکٹرآئی بی اے کراچی ڈاکٹر اکبر زیدی، سیکریٹری ایچ ای سی معین الدین صدیقی اور ایک اور ممبر شامل ہوں گے۔ کمیٹی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے سالانہ امتحانات 2023 کے دوران گیارہویں جماعت کے طلبہ کی پاسنگ پرسنٹیج میں اچانک کمی کے باعث نتائج میں مبینہ ہیرا پھیری کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی بے…

Read More

راولپنڈی / کوئٹہ: پاک فوج اور ایف سی نے تربت کے سیلاب زدہ علاقے سامی میں کامیاب ریسکیو آپریشن کر کے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تربت کے علاقے سامی میں سیلاب کے بعد علاقہ مکین مشکل صورتحال میں پھنس گئے تھے، جس پر پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کے انخلا کا بروقت فیصلہ کیا اور 3 فروری کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستوں نے تربت کے سیلاب زدہ علاقے سامی میں کامیاب ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔ آپریشن کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے بچوں سمیت…

Read More

گوجرانوالا: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت نقصان کرنے والی وائرل بیماری ہمیشہ کیلیے ختم ہوگئی۔ گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی، لیکن اب اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرل بیماری کو سب سے پہلے گوجرانوالہ نے مار بھگایا تھا، جو لانگ مارچ لائے تھے وہ گوجرانوالہ سے بھاگ گئے۔ مریم نے مزید کہا کہ کسی نے پچاس لاکھ گھر کا وعدہ…

Read More

راولپنڈی: عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ عمران خان کے کردار پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش ہے جسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے ساتھ ہی بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی بھی درخواست دیں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج ایک بجے فیصلہ سنانا تھا لیکن ساڑھے تین بجے فیصلہ سنایا گیا، جو توقع تھی وہی ہوا، غیر اخلاقی…

Read More