شاہ روخ خان کی بیٹی نے بھی ایڈیشنل دینے شروع کر دئیے

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے فلموں میں انٹری کی پوری تیاری کرلی ہے اوراب انہوں نے آڈیشنزبھی دینا شروع کردیئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کتنے ہی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اوراب ان کے بچے بھی ان ہی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے نہ صرف بالی ووڈ میں انٹری دے چکے ہیں بلکہ وہ کامیابی سے اہنا بہترکرئیربنانے میں مصروف بھی دکھائی دیتے ہیں۔شا ہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا نام بھی ان ہی ’اسٹارکڈز‘ میں آرہا تھا کہ جو فلموں میں آنے کے خواہشمند ہیں تاہم شاہ رخ خان کی جانب سے اس بات کی کئی بارتردید کی جاچکی تھی کہ ان کے بچے ایک ہی صورت میں فلموں میں کام کریں اوروہ یہ ہے کہ وہ پہلے پڑھائی مکمل کریں گے۔اس خبرکو بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی نےبالی ووڈ اداکاراو¿ں کوپیچھےچھوڑدیارپورٹس کے مطابق شاید اب ایسا نہیں اور شاہ رخ خان کی طرح ان کی بیٹی بھی فلموں میں جلدی آنے کے بے چین ہورہی ہیں کیونکہ انہیں ایک مشہور آڈیشن سیٹ پردیکھا گیا ہے جہاں وہ آڈیشنز کے لیے گئیں تھیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جلد ہی فلموں میں انٹری دینے جارہی ہیں۔دوسری جانب اداکارکی بیٹی اب خود بھی بالی ووڈ کے ستاروں کی کوئی تقریب ہو یا کوئی پارٹی، وہاں آگے آگے ہوتی ہیں اورخبروں کی زینت بنتی ہیں جب کہ میڈیا کی جانب سے بھی انہیں دیگر اداکاروں کی طرح فالو کیا جاتا ہے۔

ایشوریا رائے کی خوبصورتی کاراز کھل گیا

ممبئی: بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ ایشوریا رائے کوانڈسٹری سے جڑے 2 دہائی سے زیادہ کا وقت بیت گیا ہے تاہم اداکارہ آج بھی فلموں میں پہلے کی طرح انتہائی خوبصورت اور دلکش دکھائی دیتی ہیں تاہم اب اس خوبصورتی کا راز اب راز نہیں رہا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بالی ووڈ میں ایک لمبے عرصے سے کام کررہی ہیں اورآج بھی نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ان کے لاتعداد مداح ہیں جوانہیں بہت پسند کرتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی خوبصورتی بر قرار رکھنے کے لیے بھارتی ریاست کیرالہ سے سلمنگ آئل (دبلا کرنے والے تیل) منگواتی ہیں اور ان کا استعمال کرتی ہیں تاکہ اداکاری کے وقت وہ ہمیشہ جوان اور خوبصورت اوردبلی دکھائی دے سکیں۔اس خبرکو بھی پڑھیں: ایشوریا رائے ہالی ووڈ پروڈیوسر کی درندگی کا شکار ہونے سے بچ گئیںرپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم فینی خان میں جواں وخوبصورت دکھنے کے لیے بھی سلمنگ آئل منگوائے ہیں جو بچن ہاو¿س پہنچ گئے ہیں جب کہ رپورٹس میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ اداکارہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ہرفلم کے لیے سلمنگ آئل کا استعمال کررہی ہیں۔واضح رہے کہ کرن جوہرکی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی ایشوریا رائے کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا جب کہ اب وہ نئی آنے والی فلم ’پھننے خان‘ کی شوٹنگ میں خاصی مصروف ہیں۔

پاکستانیوں کو اپنے گھر میں کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی، سنگاکارا

کولمبو (ویب ڈسک) سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بننے والے اور سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کرنے والے کمار سنگاکارا نے بھی بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر انہیں خوشی ہو رہی ہے۔کمار سنگاکارا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”پاکستان میں کرکٹ کو واپس آتے ہوئے دیکھنا بہت ہی زبردست تھا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں حیرت انگیز ماحول تھا اور پاکستانیوں کو اپنے گھر میں کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا۔واضح رہے کہ کمار سنگاکارا نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے اپنے بورڈ کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑیوں پر دباﺅ ڈالنے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ انہیں خود فیصلہ کرنے دیا جاتا۔ ان کے اس بیان کی بھارتیوں نے خوب تائید کی تھی جو آخری وقت تک سری لنکن کے دورہ پاکستان کی مخالفت ہی کرتے رہے۔لیکن پاکستانیوں کی کرکٹ سے محبت اور سیکیورٹی کے معاملات کو دیکھ کر کمار سنگاکارا نے بھی بالآخر یہ تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ ان کے اس بیان کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی مخالفت کرنے والے بھارتیوں کی ”بولتی“ بند ہو گئی ہو گی۔

گیل نے خاتون کے ہراساں الزام کا کیس جیت لیا

جمیکا(ویب ڈسک) کرس گیل نے خاتون کے الزام شائع کرنےوالے اخبار کےخلاف عدالت میں اپنا کیس جیت کر کہا پیسوں کی نہیں ، کردار کی پرواہ ہے۔آسٹریلیا کی خاتون مساجر نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹسمین پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔تاہم کرس گیل نے الزامات پر مبنی انٹرویو شائع کرنیوالے اخبار کے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا۔جس میں انہیں کامیابی مل گئی۔عدالت کی جیت پر بیٹسمین نے کہا انہیں پیسوں کی نہیں کردار کی پرواہ ہے۔آج کی کامیابی کو ٹرپل سنچری سے تشبیہ بھی دی۔

ون ڈے رینکنگ میں حسن علی کی بادشاہت قائم پاکستان کا چھٹا نمبر

دبئی(ویب ڈسک) آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، بولرز میں پاکستان کے نوجوان پیسر حسن علی 759 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ پاکستان ٹیم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نمبر ون بن گئے ہیں۔ بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے ٹیموں کی نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ 6386 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انڈین ٹیم 6379 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا تیسرے ، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ 5 ویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش 7 ویں، سری لنکا 8 ویں ، ویسٹ انڈیز 9 ویں، افغانستان 10 ویں، زمبابوے 11 ویں اور آئر لینڈ کی ٹیم 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔بیٹسمینوں کی ٹاپ 20 رینکنگ میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں۔ محمد حفیظ 24 ویں، اظہر علی 34 ویں جبکہ کپتان سرفراز احمد 37 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اے بی ڈی ویلیئرز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، ڈیوڈ ملر بدستور تیسرے، پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم چوتھے، کوانٹن ڈی کک 5 ویں نمبر پر موجود ہیں، جوئے روٹ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، روہت شرما بدستور 7 ویں، فاف ڈوپلیسی 2 درجے ترقی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، ہاشم آملہ 9 ویں، کین ولیمسن 2 درجے تنزلی کے ساتھ 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں بولرز میں پاکستان کے نوجوان پیسر حسن علی 759 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، ٹاپ 20 میں کوئی اور پاکستانی بولر موجود نہیں۔ عمران طاہر دوسرے، جسپریت بمرا 3 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے، جوش ہیزل ووڈ، کاگیسو ربادا اور مچل سٹارک ایک ایک درجہ پیچھے جاتے ہوئے بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ 7 ویں، اکشر پٹیل 8 ویں، راشد خان 9 ویں اور سنیل نارائن 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ محمد حفیظ 22ویں، محمد عامر 24 ویں جبکہ عماد وسیم 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل را?نڈرز کی فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ بدستور سرفہرست ہیں، شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں، بین سٹوکس نے اینجلو میتھیوز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ عماد وسیم 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ثانیہ شعیب کی دلچسپ نوک جھونک وائرل ہوگئی

لاہور (آئی این پی ) قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ٹوئٹر پر دلچسپ نوک جھونک وائرل ہوگئی۔پاکستان سری لنکا کے درمیان 8 سال بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ پاکستان کی جیت پر کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنی دلچسپ ٹوئٹس کے بعد خبروں کا مرکز رہے۔میچ کے دوران جہاں تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کاردکردگی کا مظاہرہ کیا وہیں شعیب ملک کو ہاف سینچری بنانےاور بہترین کھیل پیش کرنے پرمین آف دی سیریزکا ایوارڈ دیا گیا اورساتھ میں انعام کے طور پر ہیوی بائیک دی گئی۔ ثانیہ مرزا ہر موقع پراپنے شوہر کا ساتھ دینے کے لیے گرانڈ میں موجود تھیں لہذا بائیک پر بیٹھنے کا پہلا حق بھی ان ہی کا بنتا ہے تاہم شعیب ملک نے ثانیہ کے بجائے شاداب خان کو اپنے ساتھ بائیک پر بٹھا کر گرانڈ کی سیر کروائی اور اپنی خوبصورت بیوی کا دل توڑ دیا۔ جب شعیب نے ثانیہ کو نظرانداز کرکے شاداب خان کو بائیک پر بٹھا کر گرانڈ کی سیرکروائی تو ثانیہ کوبالکل اچھا نہیں لگا اور انہوں نے فورا اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں میں نے برا نہیں منایا، میرا خیال ہے اس سیٹ پر پہلے ہی قبضہ ہوچکاہے۔ثانیہ مرزا نے کہہ تو دیا کہ انہیں برا نہیں لگا لیکن ان کی ٹوئٹ میں واضح نظر آرہا ہے کہ انہیں اس بات کا بہت برا لگا ہے کہ شعیب نے انہیں کوئی اہمیت نہیں دی اور بائیک پران کی جگہ شاداب خان کو بٹھالیا۔تاہم شعیب ملک کو اہلیہ کی ناراضگی بالکل بھی برداشت نہ ہوئی اورانہوں نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلدی تیارہوجا میں آرہا ہوں۔

ہاﺅلنگ ایکشن کا امتحان پروفیسر نے انگلینڈ کی پرواز پکڑلی

لاہور (آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے، ۔سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 روز کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی تھی۔آل رانڈر محمد حفیظ لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ دیں گے، حفیظ اس سے قبل بھی بھارت میں دیے جانے والے بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کلئیر قرار دیے گئے تھے۔روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے اپنے بولنگ ایکشن کو تبدیل نہیں کیا، جب سے آئی سی سی نے کلیئرکیا اسی ایکشن سے بولنگ کررہاہوں، پراعتماد ہوں کہ میرا بولنگ ایکشن کلیئر قرار پائے گا۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں دس ماہ سے اسی تبدیل شدہ ایکشن کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں جس کا آغاز آسٹریلیا کے دورے سے ہوا اور پھر میں چیمپئنز ٹرافی کھیلا۔ موجودہ سیریز کے صرف اس ایک میچ کے سوا جس میں میرے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا کہیں بھی میرے بولنگ ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا لہذا میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ میرے بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی نہیں ہے۔محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر کہا کہ تاحال میں ٹیسٹ کیلئے سلیکٹ تو نہیں ہوا لیکن میں مطمئن ہوں کہ میں نے اوپنر کی حیثیت سے 50 میچز کھیلے اور قریب 40 کی اوسط رہی جو ایک اچھی ایوریج ہے، اگر مستقبل میں مجھے کسی بھی فارمیٹ میں موقع ملا تو میں تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ورلڈ الیون نے پاکستان آکر انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، سری لنکن ٹیم کے بعد یقینا دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔یاد رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے امپائرز نے رپورٹ کی تھی۔اس سیریز کے ریفری زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ ہیں جو اس وقت بھی آئی سی سی کے میچ ریفری تھے جب تین سال قبل محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ انگلینڈ کی لفبرا یونیورسٹی میںکل(بدھ ) یکم نومبر کو ہوگا۔

مو لانامسور اظہر بارے چین نے پھر بھارت کے مُنہ پر طما نچہ مار دیا

بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مسعود اظہار پر پابندی لگانے کے معاملے پر اختلاف ہے، مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی کوشش کو دوبارہ ناکام بنادے گا۔ پیر کو چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کا مسعود اظہر پر پابندی لگانے کے معاملے پر اختلاف ہے۔ بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شن ینگ نے مسعود اظہر پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فی الوقت سلامتی کونسل کے ارکان کا اس معاملے پر اختلاف ہے اور چین نے مزید غور و خوض کرنے کے لیے تکنیکی طور پر اس معاملے کو روکا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے اگست میں سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد تکنیکی بنیادوں پر روک تھی جس کی مدت میں اس جمعرات کو ختم ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ عسکری تنظیم جیش محمد پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس، قومی اسمبلی کی نشستیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا جس میں 2017 کی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا گیا، اجلاس میں خورشید شاہ، نوید قمر، غوث بخش مہر، غلام احمد بلور، محمود اچکزئی، فاروق ستار چیئرمین نادرا، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور محکمہ شماریات کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر زاہد حامد نے پارلیمانی رہنماو¿ں کو حلقہ بندیوں کے معاملے پر حکومتی موقف پر بریفنگ دی اور پارلیمانی رہنماو¿ں سے تجاویز بھی مانگیں۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بڑی سیر حاصل بحث ہوئی اور نئی حلقہ بندیوں پر اتفاق رائے ہوا، سب پارٹیوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل منظور کرایا جائے گا جس کے بعد بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نئی حلقہ بندیوں سے نشستیں نہیں بڑھیں گی تاہم بلوچستان، کے پی کے اور اسلام آباد کی ایک سیٹ بڑھے گی۔نئی مردم شماری کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں میں صوبوں کی نمائندگی کے تناسب کے تعین کے لیے آئینی بل تیار کرلیا گیا ہے جب کہ پارلیمانی رہنماو¿ں نے بل کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔ بل کے متن کے مطابق قومی اسمبلی میں پنجاب کی 9 نشستیں کم ہوجائیں گی جن میں7 جنرل اور 2 مخصوص نشستیں شامل ہیں۔ خیبر پختونخواہ کی قومی اسمبلی میں 5 نشستوں کا اضافہ ہوگا جن میں 4 جنرل اور ایک مخصوص نشست شامل ہے۔بلوچستان میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کا اضافہ ہوگا جن میں2 جنرل اور ایک مخصوص نشست شامل ہے، اسلام آباد کی ایک نشست کا اضافہ کیا جائے گا جب کہ سندھ کی قومی اسمبلی میں موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔واضح رہے کہ اس وقت قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں سے 272 نشستوں پر اراکین براہ راست انتخاب کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں مذہبی اقلیتوں کے لیے 10 اور خواتین کے لیے 60 نشستیں بھی مخصوص ہیں، جنہیں 5 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کے درمیان نمائندگی کے تناسب سے تقسیم کیا جاتا ہے۔

حسن نواز اور حسین نواز کی جائیداد کی قرقی کا عمل شروع ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حسن نواز اور حسین نواز کی جائیداد کی قرقی کا عمل شروع ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے حکم پر حسن نواز اور حسین نواز کی جائیداد کی قرقی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔احتساب عدالت نےحسن اورحسین نوازکےمختلف کمپنیوں میں شیئرزمنجمدکردیے۔اس کے علاوہ نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کے اثاثوں کی رپورٹ بھی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ۔رپورٹ کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز کے نو کمپنیوں میں شئیرز ہیں ۔اس حکم کے بعدعدالت نے کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی کر دی ۔

نواز شریف کی وطن واپسی ،کیا کرنیوالے ہیں ؟فیصلہ کر لیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لندن میں ہونے والے اجلاس میں نواز شریف نے واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہے یا کوئی اس چیز کو لیکر یہاں آیا اور کسی طرف سے وعدہ کرکے آیا ہے کہ مائنس نواز شریف فارمولا اپنا کر حکومت بچالی جائے تو یہ بات ذہن سے نکال دی جائے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے آغاز میں ہی اس گفتگو کے بعد اجلاس میں موجود دیگر افراد نے مصالحتی پالیسی پر بات کرنے کی بجائے پارٹی کے اندر پائی جانے والی بے چینی کے حوالے سے گفتگو شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں نوازشریف کی جانب سے واضح طور پر اس مصالحتی مشن پر انکار کرنے کے بعد اس بات پر بحث شروع ہوئی کہ 2 نومبر کو قومی اسمبلی کے شروع ہونے والے اجلاس میں اہم ترین قرارداد 2 کو پیش کیا جائے یا کسی اور دن اور اس پر کس طرح پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی خاموش حمایت حاصل کی جائے گی۔ اہم لیگی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے حوالے سے خواجہ آصف نے اپنی ذمہ داری لی کہ وہ اپنی قریبی عزیز کے ذریعے رابطوں کو آگے بڑھائیں گے اور بظاہر اپوزیشن لگے گی مگر پیپلزپارٹی چاہے خاموش ہمارا ساتھ دے یا کسی اور طریقہ سے، اس کے ساتھ مزید معاملات طے کر لیے جائیں گے اور ایم کیو ایم کے حوالے سے بھی یہی طے ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلے کہا گیا کہ نواز شریف 3نومبر کی پیشی کے بجائے اگلی تاریخ پر آئیں مگر پھر یہ فیصلہ ہوا کہ نواز شریف 2 نومبر کو ہی آئیں اور اسی دوران میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام (ن) لیگی ارکان کو بلایا جائے تاکہ نواز شریف کی پاکستان موجودگی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہو سکے اور نواز شریف کا اس سے خطاب اور اداروں کو سخت پیغام جا سکے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اہم ترین حکومتی ذمہ داران کے بھرپور طریقہ سے ساتھ جانے پر بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آ گئی تو نواز شریف پاکستان میں جلسوں کا سلسلہ شروع کرکے عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں گے۔ اہم لیگی ذرائع اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہیں کہ نواز شریف فارورڈ بلاک کے حوالے سے جن ارکان کے نام سامنے آ رہے ہیں، ان سے خود ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔

کرکٹ کی دنیا کا بڑا کھلاڑی تحریک انصاف میں شامل

کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستان کے عظیم  کرکٹر محسن حسن خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر محسن حسن خان نے تحریک انصاف کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے محسن حسن خان نےاعلان کیا کہ تحریک انصاف کو جب بھی ان کی خدمات کی ضرورت ہوئی تو وہ حاضر ہیں۔ وہ اپنے آپ کو تحریک انصاف کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کیساتھ مل کر ملک میں کھیلوں اور کرکٹ کے فروغ کیلئےخدمات انجام دیں۔یادرہے کہ اس وقت بہت سی شوبز اور کھیل کی مشہور شخصیات تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔