تازہ تر ین

ڈولفن فورس کا اہلکار سوُد خوربن گیا،تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (نادر چوہدری سے )صوبائی دارالحکومت میں سود کا کاروبار پولیس اہلکاروں کے گھروں میں جاری ، ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کا اپنی والدہ اور بھائی کے نام پر سود کاکاروبارکرنے کا انکشاف ، ایک متاثرہ منظر عام پر آگیا ،6سال قبل 5لاکھ روپے سود پر لئے تھے جس کی 12لاکھ 0ہزار روپے ادائیگی کے باوجود اصل رقم وہیں کی وہیں ہے ، تاجر ر ہنماءاور مصالحتی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے سود سے تو جان چھڑوا دی لیکن اصل رقم 5لاکھ روپے کا تاحال تقاضا کیا جا رہا ہے ،متاثرہ شہری کا اپنے علاوہ درجنوں شہریوں سے لاکھوں روپے سود کے نام پر ہتھیائے جانے کا انکشاف ۔ بتایا گیا ہے کہ سکیم نمبر 1مصطفی آباد کے رہائشی عارف حسین نے 2011میں اپنے سسرالیوں کے ذریعے دھرمپورہ گلستان کالونی مصطفی آبادکی رہائشی شہناز بی بی نامی خاتون سے 5لاکھ روپے سود پر لئے تھے ۔ عارف حسین کے مطابق ملنے والے سود کے 5لاکھ روپے میں سے 2لاکھ روپے میرے سسرالیوں نے رکھ لئے کیونکہ انھوں نے لے کر دیے تھے تاہم انھوں نے وہ 2لاکھ روپے اپنے مکان پر لگا لئے جبکہ باقی کے تین لاکھ روپے میں نے اپنے کام میں لگائے جس میں نقصان ہو گیا ۔ شہری کا کہنا تھا کہ میری دھرمپورہ علامہ اقبال ر وڈ پر ملک برادرز الیکٹرانکس کے نام سے قسطوں پر گھریلو اشیاءفروخت کر نے والی دکان تھی جو کہ سود پر پیسے لینے کے بعد چند ہی ماہ میں ختم ہو گئی جس کے بعد مجھ سے پیسے دینے انتہائی مشکل ہوگئے ۔ اسکا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 3سال تک شہناز بی بی کو 30ہزار روپے ماہوار سود ادا کر تا رہا ہے جس کے بعد جب اس سے سود دینے کی سکت ختم ہو گئی تو شہناز بی بی کے بیٹے ناصر یوسف اور نادر یوسف میرے گھر آگئے اور گلی گلوچ کر تے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع ہو گئے جس پر میں نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان بچانے کیلئے ان کو چیک لکھ کر دے دیے جس کے بعد میں مزید پھنس گیا اور یہ مجھے رقم نہ دینے کی صورت میں مقدمہ درج کر کے جیل بھجوانے کی دھمکیاں دیتے رہے جس پر میں نے گھر کی ایک ایک چیز فروخت کر دی لیکن میرے سود کی اصل رقم (5لاکھ روپے)ابھی بھی انھوں نے مجھ سے لینی ہے ۔ عارف حسین نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال مجھ میں مزید سود دینے کی سکت ختم ہو گئی تو میں نے علاقہ میں موجود مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین سیٹھ آفتاب احمد بٹ کو سارا واقعہ بتایا جس پر انھوں نے مجھے کہا کہ انھیں سارے واقعے کا علم ہے تاہم انھوں نے ایک پنچائیت کے ذریعے میری جان چھڑوانے کی کوشش کی لیکن سود خور خاندان میری بوٹیاں تک نوچنے کیلئے متحرک تھا جس پر انھوں نے مجھ سے گارنٹی کے نام پر 10لاکھ روپے کے چیک لے لئے اور کہا کہ ہماری اصل رقم 5لاکھ روپے ادا کر دو تو چیک لے جاﺅ اب تم سود نہیں بلکہ ہماری اصل رقم دو اور جان چھڑوا لو نہیں تو تمہارے اور تمہارے اہل خانہ کے ساتھ اچھا نہیں ہوگا ۔ متاثرہ شہری نے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ ،وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر متعلقہ و ذمہ دار افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکی اس سود خور خاندان سے جان چھڑوائیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کی بہتر پرورش کرسکے اور باعزت شہری کے طور پر زندگی گزار سکے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv