تازہ تر ین
shahbaz-sharif

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کوئی حڑپ نہیں کر سکے گا

لندن(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی وطن عزیز کے عظیم سفیر ہیں اوران عظیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا ادارہ قائم کیا ہے جوملک کے عظیم سفیروں کی محنت کی کمائی کو تحفظ دینے کی ذمہ داری بطریق احسن نبھا رہاہے-یہ کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تحفظ کا ضامن بن چکاہے اوریہ ادارہ دیار غیر میں رہنے والوں کے مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کررہاہے اور اس متحرک ادارے کے قیام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کو ان کا حق دیا گیاہے -ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن میںایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں کے مسائل حل کر کے انہیں ریلیف دے چکاہے اوراس ادارے کے قیام کی بدولت اب کوئی بیرون ملک مقیم عظیم پاکستانیوں کی جائیداد یا رقم پر ہاتھ صاف نہیں کر سکتا-انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی لائق تحسین ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ادارے کی محنت اور جذبہ قابل ستائش ہے- وزیراعلیٰ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے ٹیم ورک کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اورادارے نے لالچ ، حرص اور خوف کی بیڑیوں کو توڑ کر پاکستانیوں کی خدمت کی ہے- انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے-دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور تعلیم ،صحت ،کھیل،ٹیکنالوجی اوردیگر شعبوںمیںان عظیم پاکستانیوں نے ملک و قوم کا نام روشن کیاہے اوراوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کے ادارے کا قیام بھی خدمت خلق کی ایک اعلی مثال ہے-انہوں نے کہا کہ ایمانداری ، سچائی اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت کرنے والی قیادت کو عوام کبھی دلوں سے نہیں نکالتے- پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے پرامن انعقاد کےلئے بہترےن سکےورٹی اور دےگر انتظامات پر متعلقہ اداروں، محکموں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے سول و عسکری اداروںکی کارکردگی کی تعرےف کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کابےنہ کمےٹی برائے امن و امان اور انتظامےہ نے مےچ کے شاندار انتظامات ےقےنی بنا کرعوام کے دل جےت لئے ہےں اور تمام متعلقہ محکمے اورادارے مبارکباد کے مستحق ہےں۔ آخری ٹی 20 میچ کے لئے انتظامیہ اور پولیس سمیت دےگر محکموں کے حکام اور عملے کی کارکردگی لائق تحسےن رہی اور اس میچ کا کامیابی سے پرامن ماحول میں انعقاد پاکستان کی جیت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے محکموں اوراداروں نے شاندار کوآرڈینیشن کا مظاہرہ کرکے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور ٹےم ورک کا مظاہرہ کرکے شبانہ روزمحنت سے بہترےن اےونٹ کراےا اور اللہ تعالی نے کامیابی عطا کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv