Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

صرف اڈیالہ کیلئے ملاقات پر پابندی نہیں، تین جیلوں کا آڈٹ کررہے ہیں: عطاتارڑ

By saqibمارچ 13, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ صرف اڈیالہ کیلئے ملاقات پر پابندی نہیں لگائی، میاںوالی ،ڈی جی خان کی جیلوں کا بھی آڈٹ کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلومبرگ میں وزیراعظم کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ ان کا عالمی مالیاتی اداروں سے ڈیل کرنے کا اچھا تجربہ ہے، کچھ عناصر اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کرتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی مقاصد کی خاطرنقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے، پہلے بھی آئی ایم ایف ڈیل کو متاثر کرنے کا پروگرام پی ٹی آئی نے بنایا۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی یہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی یہاں سرمایہ کاری آنا بند ہوجائے،شہبازشریف نے ذاتی دلچسپی سے مذاکرات طے کیے اور ملک بچ گیا،پی ٹی آئی نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا ہمیں جیل سے ہدایت آئی ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھیں، ریاست پاکستان اور قومی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ذمہ دری ہے، معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روزانہ تین سے چار میٹنگز صرف معیشت کی بحالی کیلئے کرتے ہیں، ایک سیاسی جماعت کو خود سے آگے کچھ نظر نہیں آتا، ان کو معیشت کی بحالی کے ساتھ کوئی غرض نہیں ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ یورپی یونین سے رابطہ کرکے کہا جارہا ہے پاکستان سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس لے لیں، اسٹیٹس ہے تو روپیہ مستحکم ہوگا،یہ چاہتے ہیں پاکستان میں روپیہ مستحکم نہ ہوں،ایکسپورٹ نہ ہوں،انڈسٹری بند ہو، یہ مطالبہ تحریک انصاف کی جانب سے کیوں کیا جارہا ہے؟۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صرف اڈیالہ جیل کیلئے ملاقات پر پابندی نہیں لگائی گئی، اڈیالہ ،میانوالی اور ڈیرہ غازی خان جیل کا سکیورٹی آڈٹ کیا جارہا ہے، اتنی سی بات پر یورپی یونین کو کہا گیا آپ جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 9مئی کے سانحات کیے، قائداعظم کا گھر جلایا، آپ کہتے ہیں آئی ایم ایف پاکستان کو قرض نہ دیں، ہم کہتے ہیں مل کر ملک کو آگے لیکر چلیں، آپ نے سائفر لہرایا اور کہا یہ تو سائفر نہیں تھا، آپ سیاسی مفاد کو آگے رکھتے ہیں ملکی مفاد کی پرواہ نہیں کرتے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ یہ سفید جھوٹ ہے کہ جیل میں سہولیات نہیں دی جارہیں، ایسی سہولیات کسی قیدی کو میسر نہیں جیسی بانی پی ٹی آئی کو میسر ہیں، آپ مزید سہولیات چاہتے ہیں تو عدالتوں سے رجوع کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تین جیلوں کا سکیورٹی آڈٹ کررہی ہے ، آپ کو صبر سے کام لینا چاہیے،آپ کو توشہ خانہ ،سائفر اور دیگر کیسز میں سزا ہوئی۔

saqib

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.