Author: admin

لندن (ویب ڈیسک )کہتے ہیں ایک خوبصورت مسکراہٹ انسان کے چہرے کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر دیتی ہے اور مسکراہٹ کو دلکش بنانے میں سفید اور چمکدار دانت بنیادی کردار ادا کرتے ہیں تاہم دانتوں کی صحت برقرار رکھنے کیلئے ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اکثریت دانتوں کو درکار توجہ دینے میں ناکام رہتی ہے جس کی وجہ سے دانتوں کی صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں ۔ چند اہم تجاویز سے دانتوں کی صحت کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ برش کرنے کا…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن ماروی میمن کے مابین اختلافات کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث ماروی میمن کے پیپلز پارٹی میں جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔2012 ءمیں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیار کی جنہیں 2015 ءمیں بینظیر انکم سپورٹ سکیم کی چئیر پرسن مقرر کر دیا گیا ۔ ماروی میمن نے پارٹی میں آنے کے بعد میڈیا سے براہ راست بات چیت شروع کر دی جس کی وجہ سے مریم نواز کی ناگواری میں اضافہ ہوا جس پر مریم نواز…

Read More

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ادارے اپنے حاضر سروس جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے بعد پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں اور ہر صورت پاکستان کو بدنام کر نے کے لئے کوئی ”نئی کہانی “ گھڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں ، اسی سلسلہ میں بھارتی سیکیورٹی اداروں نے انڈین علاقے چھتیس گڑھ سے پاکستانی حساس ادارے ”آئی ایس آئی“ کے سلیپر سیل کے الزام میں 2ہندوو¿ں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی نجی چینل کے مطابق ہندوستانی سیکیورٹی اداروں نے چھتیس گڑھ میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی ”آئی ایس آئی“ کے سلیپر…

Read More

لاہور(آئی این پی)سابق قومی کپتان و سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے پوری دنیا میں لاکھوں مداح موجود ہیں اور پاکستان میں تو انہیں اتنی عزت بخشی جاتی ہے جو شا ید ہی آج تک کسی کرکٹر کو ملی ہو اور اس کا بات کا اعتراف سابق قومی کرکٹرز بھی کرتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی لالہ کے سحر سے بچ نہ سکے اور انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھی بوم بوم آفریدی کی صلاحیتوں کے معترف ہیں جس کا ثبوت وہ ایک تحفہ ہے جو انہوں نے شاہد خان آفریدی کو ایک پیار بھرے پیغام…

Read More

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ کوئی ایسا فیصلہ دے گی جس سے خرابیوں کی نشاندہی ہوگی اور ملک کو سہی سمیت چلانے کیلئے کوئی سمت ملے گی۔ چیئرمین سینٹ کے متعلق سوال پر انہوںنے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ رضا ربانی ایک دلیر آدمی ہیں لیکن انہوںنے آﺅ پکار شروع کردی اور وزراءکی شکایاتیں لگاتے رہے کہ وزرا نہیں آتے بطور چیئرمین سینٹ انہیں پتا ہونا چاہیے کہ…

Read More

لندن (این این آئی) قدرتی ٹوتھ برش ’را برش‘ کو یورپ میں بھی فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ کی یونی نامی کمپنی نے ’را‘ مسواک کو فروخت کےلئے پیش کیا ہے جس کی قیمت 5 ڈالر رکھی گئی ہے، کمپنی \سواک کو صاف کرکے انہیں پلاسٹک کی تھیلی اور ٹیوب میں فروخت کررہی ہے۔ عرب ممالک، پاک و ہند اور افریقی ممالک میں مسواک کے درخت کی شاخوں کو بطور مسواک استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی قیمت بھی انتہائی کم ہوتی ہے۔ اگرچہ یورپ میں متعارف کرائی گئی مسواک کی قیمت ذیادہ رکھی گئی…

Read More

پیرس (زہد مصطفی اعوان) جرمنی میں بس ڈرائیور نے حجاب لگائی خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیا ، جبکہ اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیامیں بس ڈرائیورنے حجاب پہنے حاملہ خاتون کوبس میں سوارہونے سےے روک دیا،جس پرڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ادھر اٹلی کے شہر روم میں ایک مسلم خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے مسلم خاتون کا…

Read More

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ کے اعلیٰ سکیورٹی مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر بڑھتے تناو کا باعث امریکہ اور چین اس حوالے سے کئی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ قین کے ساتھ اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ ’یہ وہ صورتحال ہے جسے مزید نہیں بڑھنا چاہیے۔جنرل مک ماسٹر جو کہ افغان دارالحکومت کابل میں تھے نے کہا کہ تازہ لانچ سلسلہ وار اشتعال، غیر مستحکم کرنے اور دھمکی آمیز رویہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے یہ…

Read More

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کوئی نئی بات نہیں، ان کے خلاف اس دن سے احتجاج ہونا شروع ہوگئے تھے، جب انہوں نے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران متنازع گفتگو کرنا شروع کی۔ تاہم اب پہلی باران کے خلاف خلا میں بھی احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے پہلے صدر بن گئے ہیں، جن کے خلاف زمین کے علاوہ بھی کسی دوسری جگہ احتجاج کیا گیا ہے۔آٹونومس اسپیس ایجنسی نیٹ ورک (اسان) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خلا میں بھیجی گئی احتجاجی تختی کی تصویر اور ویڈیو جاری…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک)کر کٹ اور فلم کا تعلق بہت پرا نا ہے اور اب کر کٹرز کی جا نب سے گا نے ریلیز ہو نے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے۔ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باولر ایمبروز کے بعد کیربیئن آل راﺅنڈر ڈیوین براوو اور اب دنیا کر کٹ کے عظیم کھلا ڑی سچن ٹنڈولکر بھی اپنا گانا ریلیز کر چکے ہیں۔اب ویسٹ انڈیز کے آل را ﺅنڈر آ ندرے رسل بھی اپنی پہلی میوزک ویڈیو لانچ کر نے کی تیاری کر رہے ہیں۔ڈوپنگ کیس میں معطلی کی سزا کا ٹنے والے آ ندرے رسل نے اپنی ویڈیو کے لئے بھارتی…

Read More

پاناما سٹی (ویب ڈیسک) پاناما کی ٹیم کے اہم کھلاڑی ایملکرز ہینریکز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمکلرز ہینریکز اپنے دوستوں کے ہمراہ کولون سٹی کے علاقے سبانیتا میں موجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے گاڑی سے نکل کر ان پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد ایملکرز ہینریکز کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ ایمکلرز ہینریکز پانامین فٹبال لیگ کھیلنے کیلئے کولون آئے تھے۔ ان کا شمار پاناما کی قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ کے ہزاروں فین ہیں اور شاید ہی ان کے مداحوں نے سوچا ہو کہ شاہ رخ خود بھی کسی کے مداح ہو سکتے ہیں اور اتنے بڑے مداح کہ ان کے لیے اپنا نام تک بد ل لیں لیکن جناب کنگ خان نے چینی سپر اسٹار سے متاثر ہو کر اپنا نام شاہ رخ چن رکھ لیا ہے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلمساز بریٹ ریٹنر کے ساتھ سیشن کے دوران بڑے بڑے انکشافات کیے جب کہ ایک سیشن کے دوران…

Read More